تازہ ترین
معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا دفاتر کی چمک دمک پر عوام کا پیسہ خرچ نہیں ہوگا، نگران وزرا نے فنڈز واپس کر دیے، شبیر میر گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کیلئے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کا اعلان وزیرِ اعظم شہباز شریف گلگت پہنچ گئے، گورنر اور نگران وزیرِ اعلیٰ سے ملاقاتیں، ترقیاتی منصوبوں، امن و... دیواریں صاف، الیکشن شفاف؛ وال چاکنگ پر مکمل پابندی ہو گی، چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں’’مشاعرہ بسلسلہ معرکہ حق‘‘کا شاندار انعقاد،افواج پاکستان کی تاریخی فتح... الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کا انتخابی مہم کیلئے ضابطہ اخلاق جاری
ضلع گلگت

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گلگت عارف حسین کی زیر صدارت اجلاس، ریور ویو روڈ کے اطراف خوبصورتی کے منصوبے کے حوالے سے تبادلہ خیال

ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت امیر اعظم حمزہ کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گلگت عارف حسین کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ،جس میں ریور ویو روڈ کے ساتھ دریائی کنارے کو خوبصورت بنانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر گلگت، تحصیلدار گلگت، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن گلگت، این سی اے کالج گلگت کیمپس کے کوآرڈینیٹرز اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران این سی اے گلگت کیمپس کے نمائندوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ادارے کو پارکنگ کے مسائل کا سامنا ہے، ساتھ ہی ایک عوامی لائبریری اور کیفے ٹیریا قائم کرنے کی منصوبہ بندی بھی کی جا رہی ہے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گلگت نے کہا کہ ریور ویو سائڈ اسمبلی سیکرٹریٹ اور دیگر اہم دفاتر کے قریب واقع ہے اور سیاحتی اعتبار سے بھی اہمیت کی حامل ہے، اس لیے اس مقام کو خوبصورت بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں تاکہ مقامی شہریوں اور سیاحوں کو فائدہ ہو۔انہوں نے این سی اے کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ اپنے تمام منصوبوں کو ترتیب دے کر باضابطہ طور پر دفتر میں جمع کروائیں تاکہ آئندہ کی حکمت عملی طے کی جا سکے۔ مزید برآں جی بی ڈی ایم اے، ای پی اے اور دیگر متعلقہ اداروں سے این او سی حاصل کرنا ضروری قرار دیا گیا تاکہ دریاؤں میں ممکنہ سیلاب کے خطرے کے پیشِ نظر کسی بھی ممکنہ آفت سے بچا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button