ریجنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چلاس میں ایکسرے کی نئی ڈیجیٹل مشین نصب کردی گئی

سیکرٹری ہیلتھ گلگت بلتستان آصف اللہ خان ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز دیامر ستوار ڈویژن ڈاکٹر شکیل احمد خان، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ریجنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چلاس ڈاکٹر انعام اللہ خان کی کوششوں سے ریجنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چلاس میں بڑھتی مریضوں کی تعداد کو مدد نظر رکھتے ہوئے سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے لیے ایک اور احسن اقدام ہسپتال میں ایکسرے کی نئی اور ڈیجیٹل مشین نصب کردی گئی جس کا افتتاح کردیا گیا،
مشین کی تنصیب سے سے مریضوں کو سہولیات فراہم کرنے میں کافی حد تک مدد ملے گی تاہم ہسپتال کو مزید بہتر بنانے کی گنجائش موجود ہے جس کے لیے ائے روز اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ہسپتال انتظامیہ عوام الناس کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے رات دن کوشاں ہیں ۔
سیکرٹری صحت گلگت بلتستان آصف اللہ کے جاندار فیصلوں کی بدولت صحت کے شعبے میں واضح بہتری نظر ارہی ہے محکمہ صحت گلگت بلتستان ترقی کی طرف گامزن ہو چکا ہے۔گلگت بلتستان میں محکمہ صحت کے اندر لوگوں کو بہترین اور جدید طبی سہویات فراہم کرنے کیلئے مزید ایم اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔











