تازہ ترین
معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا دفاتر کی چمک دمک پر عوام کا پیسہ خرچ نہیں ہوگا، نگران وزرا نے فنڈز واپس کر دیے، شبیر میر گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کیلئے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کا اعلان وزیرِ اعظم شہباز شریف گلگت پہنچ گئے، گورنر اور نگران وزیرِ اعلیٰ سے ملاقاتیں، ترقیاتی منصوبوں، امن و... دیواریں صاف، الیکشن شفاف؛ وال چاکنگ پر مکمل پابندی ہو گی، چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں’’مشاعرہ بسلسلہ معرکہ حق‘‘کا شاندار انعقاد،افواج پاکستان کی تاریخی فتح... الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کا انتخابی مہم کیلئے ضابطہ اخلاق جاری
ضلع گلگت

تھرمل بجلی کے منتظر عوام کو ریلیف نہ مل سکا، لوڈشیڈنگ میں اضافہ

 سکردو(چیف رپورٹر)سکردو اور گردونواح نواح میں بجلی کی اعصاب شکن لوڈشیڈنگ ختم نہ ہوسکی جس کی وجہ سے عوام کا پارہ ہائی ہوگیا تھرمل بجلی دینے کے اعلان پر بھی تاحال عمل درآمد نہ ہوسکا انجمن تاجران نے اعصاب شکن لوڈشیڈنگ پر شدید غم و غصے کا اظہار کردیا ہے اور کہا ہے کہ جنریٹر کی بجلی کہاں ہے ؟ دعوی کیا گیا تھا کہ سکردو کے شہریوں کو تھرمل بجلی دی جائے گی ہم نے کہاکہ تھرمل بجلی دینے کی باتیں ڈھونگ ہیں حکومت نے کہاکہ تھرمل بجلی دینے کی باتیں ڈھونگ نہیں حقیقت ہیں جنوری اور فروری کے مہینے میں شہریوں کو تھرمل بجلی ملے گی مگر جنوری کی سولہ تاریخ گذر گئی تھرمل بجلی کہاں اور کس کو مل رہی ہے کسی کو کچھ نہیں پتہ انجمن تاجران کے صدر غلام حسین اطہر نے کہاکہ ہمارا سوال ہے کہ جنریٹر کب چلیں گے ؟ عوام کو تھرمل بجلی کب ملے گی ؟ ہم سے کہا گیا کہ تھرمل بجلی دی جائے گی لہذا اس بابت بنائی جانے والی کمیٹی میں شامل ہو جائیں ہم نے کہاکہ جنریٹر کی بجلی ہماری ڈیمانڈ نہیں ہے البتہ مخالفت بھی نہیں ہے خدشہ ہے کہ تھرمل بجلی جیب گرم کرنے کی سازش ہے ہمیں معلوم ہے کہ جنریٹرز کی بجلی عوام کو کبھی نہیں ملے گی یہ ایک گیم ہے ماضی میں بھی بڑے دعوئے کئے گئے تھے اور کہا گیا تھا کہ جنریٹرز چلا کر بجلی دی جائے گی مگر حکومتی وعدہ ڈھونگ ثابت ہوگیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button