تازہ ترین
معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا دفاتر کی چمک دمک پر عوام کا پیسہ خرچ نہیں ہوگا، نگران وزرا نے فنڈز واپس کر دیے، شبیر میر گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کیلئے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کا اعلان وزیرِ اعظم شہباز شریف گلگت پہنچ گئے، گورنر اور نگران وزیرِ اعلیٰ سے ملاقاتیں، ترقیاتی منصوبوں، امن و... دیواریں صاف، الیکشن شفاف؛ وال چاکنگ پر مکمل پابندی ہو گی، چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں’’مشاعرہ بسلسلہ معرکہ حق‘‘کا شاندار انعقاد،افواج پاکستان کی تاریخی فتح... الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کا انتخابی مہم کیلئے ضابطہ اخلاق جاری
ضلع گلگت

عوامی خدمت کرنے والے ادارے ہماری ترجیحات میں شامل ہیں، سید مہدی شاہ

گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی (پی آر سی ایس) کے ہیڈ آفس گلگت کا دورہ کیا۔ چیئرمین پی آر سی ایس عمران ندیم اور سیکریٹری عمران شاہ نے گورنر کا استقبال کیا اور ادارے کے مختلف امور پر بریفنگ دی۔اس موقع پر گورنر گلگت بلتستان کو پی آر سی ایس کی خدمات اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے جاری منصوبوں سے آگاہ کیا گیا۔

چیئرمین اور سیکریٹری نے گورنر کو ادارے کو درپیش چیلنجز، خاص طور پر بلڈنگ کے مسائل پر تفصیلات فراہم کیں۔گورنر سید مہدی شاہ نے پی آر سی ایس کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ "پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی عوامی خدمت کے جذبے کے تحت شاندار کام کر رہی ہے۔ میں یقین دلاتا ہوں کہ ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔

گورنر گلگت بلتستان نے مزید کہا کہ وہ گلگت بلتستان حکومت کے ساتھ رابطے میں رہیں گے تاکہ ادارے کو درپیش مسائل جلد حل کیے جا سکیں۔

گورنر گلگت بلتستان نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کو درخواست کرنے کا بھی وعدہ کیا کہ پی آر سی ایس کے لیے ایک مستقل عمارت کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ عوامی خدمت کرنے والے ادارے ہماری ترجیحات میں شامل ہیں اور ہم ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button