تازہ ترین
پاکستان

صدر مملکت آصف علی زرداری آج ترکمانستان روانہ ہوں گے

صدر مملکت آصف علی زرداری آج دو روزہ دورے پر ترکمانستان جائیں گے، صدر مملکت ترکمانستان میں بین الاقوامی فورم میں شرکت کریں گے۔

صدر آصف علی زرداری ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمد اف کی دعوت پر آج ترکمانستان جارہے ہیں۔

صدر مملکت فورم پر امن، اتحاد اور ترقی کی اہمیت کو اجاگر کریں گے، وہ ترکمانستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

پاکستانی صدر تہذیب، امن اور ترقی کی بنیاد کے موضوع پربات کریں گے،ایران کے نو منتخب صدر مسعود پزشکیان بھی اشکاباد جائیں گے جبکہ 11 اکتوبر کو روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا بھی ترکمانستان کا دورہ متوقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button