تازہ ترین
معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا دفاتر کی چمک دمک پر عوام کا پیسہ خرچ نہیں ہوگا، نگران وزرا نے فنڈز واپس کر دیے، شبیر میر گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کیلئے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کا اعلان وزیرِ اعظم شہباز شریف گلگت پہنچ گئے، گورنر اور نگران وزیرِ اعلیٰ سے ملاقاتیں، ترقیاتی منصوبوں، امن و... دیواریں صاف، الیکشن شفاف؛ وال چاکنگ پر مکمل پابندی ہو گی، چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں’’مشاعرہ بسلسلہ معرکہ حق‘‘کا شاندار انعقاد،افواج پاکستان کی تاریخی فتح... الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کا انتخابی مہم کیلئے ضابطہ اخلاق جاری
ضلع گلگت

گلگت بلتستان : وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے وزارتوں کے خاتمے کے حوالے سے فارمولہ سامنے آگیا ۔

دستاویز کے مطابق وزارتوں کی 60 فیصد خالی آسامیاں ختم کرنے کےساتھ ساتھ وزارت کشمیر افیئر میں وزارت سیفران کو ضم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ وزارت کامرس کو وزارت صنعت و پیداوار میں ضم کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔ جموں کشمیر کی پراپرٹیز کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دینے، آزاد کشمیراور گلگت بلتستان کونسل کے اسٹاف کو کم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

اسی طرح وزارت آئی ٹی کے ادارے این ائی ٹی بی کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ورچول یونیورسٹی کو وزارت تعلیم کے ماتحت کرنے کا فیصلہ بھی ہوا ہے۔ وزارت صنعت کے ادارے سمیڈا کو وزیراعظم آفس کے ماتحت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نیشنل فرٹیلائزر کارپوریشن اور این ایف ایم ائی کو بھی بند کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے مستقبل کا فیصلہ وزیراعظم کریں گے، پی ایم ڈی سی کی 98 خالی آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ بھی کرلیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button