تازہ ترین
معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا دفاتر کی چمک دمک پر عوام کا پیسہ خرچ نہیں ہوگا، نگران وزرا نے فنڈز واپس کر دیے، شبیر میر گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کیلئے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کا اعلان وزیرِ اعظم شہباز شریف گلگت پہنچ گئے، گورنر اور نگران وزیرِ اعلیٰ سے ملاقاتیں، ترقیاتی منصوبوں، امن و... دیواریں صاف، الیکشن شفاف؛ وال چاکنگ پر مکمل پابندی ہو گی، چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں’’مشاعرہ بسلسلہ معرکہ حق‘‘کا شاندار انعقاد،افواج پاکستان کی تاریخی فتح... الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کا انتخابی مہم کیلئے ضابطہ اخلاق جاری
ضلع گلگت

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نےیکم نومبر سے گلگت کو 16میگاواٹ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ نلترسے بجلی فراہم کرنے کی ہدایت کردی ۔

وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے 16میگاواٹ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ نلتر پرجاری کام کا جائزہ لینے کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت کیلئے یہ منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے گلگت کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

سردیوں میں بجلی کا مسئلہ مزید سنگین ہوگا لہذا اکتوبر 2024 کے ٹائم لائن کو یقینی بناتے ہوئے یکم نومبر کو اس منصوبے سے گلگت کیلئے بجلی کی فراہمی ممکن بنائی جائے۔انہوں نے کہاکہ ایچ ایم سی قومی ادارہ ہے، 16 میگاواٹ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ نلتر کا منصوبہ ایچ ایم سی نے مکمل کرنا ہے۔ قومی ادارے پر عوام کے اعتماد اور گلگت کے عوام کو بجلی کی فراہمی کے حوالے سے درپیش مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس منصوبے کی ٹائم لائن کے مطابق تکمیل کیلئے مختلف شفٹس پر کام کا بندوبست کیا جائے۔

16 میگاواٹ پاور پروجیکٹ میں مزید تاخیر کی گنجائش نہیں ہے۔ ٹی جے سیٹ، ٹرانسمشن لائن سمیت سول ورک کی تکمیل کو ہر صورت ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیا جائے۔ وزیر اعلی نے اس موقع پر سیکریٹری برقیات کو ہدایت کی کہ 16 میگاواٹ پاور پروجیکٹ پر جاری کام کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ وزیر اعلی سیکرٹریٹ میں پیش کریں۔ اجلاس میں ایم ڈی ایچ ایم سی، سیکریٹری برقیات سمیت متعلقہ اعلی آفیسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں 16میگاواٹ پاور پروجیکٹ کی رفتار کے حوالے سے پروجیکٹ ڈائریکٹر نے تفصیلی بریفنگ دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button