تازہ ترین
مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا دفاتر کی چمک دمک پر عوام کا پیسہ خرچ نہیں ہوگا، نگران وزرا نے فنڈز واپس کر دیے، شبیر میر گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کیلئے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کا اعلان وزیرِ اعظم شہباز شریف گلگت پہنچ گئے، گورنر اور نگران وزیرِ اعلیٰ سے ملاقاتیں، ترقیاتی منصوبوں، امن و...
ضلع گلگت

گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی

گلگت بلتستان کے ضلع سکردو میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی ٹریکر کی لاش ریسکیو ٹیموں نے دشوار گزار پہاڑی علاقے سے برآمد کر لی۔64 سالہ جاپانی سیاح یوسوکے اکیبا بغیر مقامی گائیڈ کے مشہور سیاحتی مقام مسرور راک کی جانب گئے تھے، جہاں سے وہ لاپتا ہو گئے تھے، مسلسل سات روز تک جاری رہنے والے سرچ آپریشن کے بعد ان کی لاش حسین آباد کے قریب ایک گہری کھائی سے نکالی گئی۔

ریسکیو 1122 اسکردو کے ترجمان غلام رسول نے بتایا کہ امدادی ٹیموں نے انتہائی مشکل پہاڑی راستوں میں پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ آپریشن جاری رکھا، جبکہ لاش کو رسیوں اور خصوصی آلات کی مدد سے نکالا گیا۔سرچ آپریشن میں سدپارہ ماؤنٹینئرنگ کلب کے رضاکار کوہ پیما بھی شریک رہے، کلب کے چیئرمین غلام محمد سدپارہ کے مطابق چار تجربہ کار کوہ پیماؤں نے ریسکیو 1122 کے ساتھ مل کر کارروائی میں حصہ لیا۔گلگت بلتستان دنیا کی بلند ترین چوٹیوں اور ہزاروں گلیشیئرز کا خطہ ہے، جہاں ہر سال بڑی تعداد میں غیر ملکی کوہ پیما اور سیاح آتے ہیں، گزشتہ ماہ بھی ایک ملائیشین خاتون سیاح سکردو میں مبینہ طور پر فالج کے باعث انتقال کر گئی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button