تازہ ترین
مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا دفاتر کی چمک دمک پر عوام کا پیسہ خرچ نہیں ہوگا، نگران وزرا نے فنڈز واپس کر دیے، شبیر میر گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کیلئے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کا اعلان وزیرِ اعظم شہباز شریف گلگت پہنچ گئے، گورنر اور نگران وزیرِ اعلیٰ سے ملاقاتیں، ترقیاتی منصوبوں، امن و...
پاکستان

وہ وقت دور نہیں جب پی ایس ایل دنیا کی نمبر ون لیگ بنے گی، محسن نقوی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین سید محسن نقوی کا کہنا ہے کہ وہ وقت دور نہیں جب پی ایس ایل دنیا کی نمبر ون لیگ بنے گی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی سی بی بورڈ آف گورنرز کا 82 واں اجلاس چیئرمین محسن نقوی کی زیر صدارت ہوا، جس میں مالی سال برائے 2024-25 کے سالانہ آڈٹ مالیاتی اسٹیٹمنس کی باضابطہ منظوری دی گئی۔

اجلاس میں آئی سی سی گلوبل اینٹی کرپشن کوڈ کے مطابق پی سی بی کے پروسیجرل رولز، سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن سے جدہ میں کرکٹ اسٹیڈیم کی ڈیولپمنٹ کیلیے تعاون میں دلچسپی اور جغرافیائی حدود کی روشنی میں لاہور کے زونز کی دوبارہ حد بندی اور ناموں پر نظرثانی کی منظوری دی گئی اور پی ایس ایل 11 کے لیے ٹیموں کی ریکارڈ نیلامی پر اظہار تشکر کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل سرمایہ کاری کے لیے بہترین مارکیٹ بن چکی ہے اور وہ وقت دور نہیں جب پی ایس ایل دنیا کی نمبر ون لیگ بنے گی۔

اجلاس میں بورڈ آف گورنرز کے ممبران، چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل سمیت دیگر نے شرکت کی جب کہ ظہیر عباس اور سیکریٹری کیبنٹ آن لائن اجلاس میں شریک ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button