پاکستان
ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل: روہت شرما اور اہلیہ ریتیکا سجدے کے جھگڑے کی ویڈیو وائرل

ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں روہت شرما اور اہلیہ ریتیکا سجدے کے جھگڑے کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سابق بھارتی کپتان روہت شرما اور ریتیکا سجدے کی ویڈیو گزشتہ روز فائنل میں ریکارڈ کی گئی جہاں اور بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مدمقابل تھیں۔
وائرل ویڈیو میں ریتیکا روہت کو کسی بات کی وضاحت کرتی نظر آتی ہیں جبکہ روہت کے تاثرات ایسے ہیں جیسے وہ پوری طرح قائل نہیں ہوئے۔
ریتیکا ان کو کچھ کہنا چاہتی ہیں مگر یہ دیکھ کر روہت ان سے متفق نہیں ہیں، وہ بات بدل کر خاموش ہوجاتی ہیں۔
ویڈیو میں روہت شرما منہ دوسری طرف پھیر کر اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے نظر آرہے ہیں۔
تاہم دونوں کے درمیان یہ ہلکا پھلکا انداز مداحوں کو بے حد پسند آیا اور مداح اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔












