تازہ ترین
ضلع گلگت

گلگت پولیس کی ناکہ چیکنگ، 29 موٹر سائیکلیں تحویل میں لے لیں، ٹریفک کی خلاف وزیوں پر 86 چالان

ضلع گلگت میں امن و امان کے قیام، مؤثر نفاذِ قانون اور ٹریفک نظم و ضبط بہتر بنانے کے لیے پولیس نے شہر کے مختلف داخلی اور حساس مقامات پر ناکہ چیکنگ کی جس دوران 29 موٹر سائیکلیں تحویل میں لی گئیں جبکہ 20 گاڑیوں سے کالے شیشے اتار دیے گئے،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 86 چالان بھی کیے گئے۔

ترجمان کے مطابق بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکلوں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی جس کے تحت 9 موٹر سائیکلوں کو جرمانہ کیا گیا جبکہ مزید 3 موٹر سائیکلوں کو قانونی کارروائی کے لیے تھانہ کیو آئی یو میں بند کر دیا گیا۔ ایک گاڑی کی تلاشی کے دوران اس کی ڈگی سے متعدد نمبر پلیٹس برآمد ہوئیں جس پر ایف آئی آر درج کر دی گئی ۔پولیس ترجمان نے واضح کیا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور شہر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے ایسی بلا تفریق کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button