تازہ ترین
ضلع گلگت

سابق صدر کنٹریکٹر ایسوسی ایشن گلگت فردوس احمد کی سربراہی میں وفد کا امامیہ جامع مسجد گلگت کا دورہ

سابق صدر کنٹریکٹر ایسوسی ایشن گلگت بلتستان فردوس احمد کی سربراہی میں ایک اعلی سطحی وفد آج مرکزی امامیہ جامع مسجد گلگت پہنچا۔ وفد نے حالیہ دنوں امریکہ و اسرائیل کی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے عالمِ اسلام کے عظیم رہبر سید علی خامنہ ای کی المناک شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے دلی تعزیت و تسلیت پیش کی۔

اس موقع پر فردوس احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ سید علی خامناء صرف ایک ملک کے رہنما نہیں تھے بلکہ پورے عالمِ اسلام کے لیے استقامت، بیداری اور مظلوموں کی حمایت کی علامت تھے۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی امتِ مسلمہ کے اتحاد، ظلم کے خلاف جدوجہد اور اسلامی بیداری کے لیے وقف کیے رکھی، جنہیں ہمیشہ قدر و احترام کی نگاہ سے یاد رکھا جائے گا۔

وفد نے حالیہ دنوں گلگت میں احتجاجی مظاہرین پر ہونے والے ظلم و تشدد پر بھی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور شہدا کے لواحقین سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

وفد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور ان کے مشن کو جاری رکھا جائے گا، جبکہ رہبرِ معظم سید علی خامنائی کی عالمِ اسلام کیلئے خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button