تازہ ترین
پاکستان

ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹیمیں مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے باعث بھارت میں پھنس گئیں

ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کی ٹیمیں بھی مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے باعث اپنے ممالک تاحال روانہ نہ ہوسکیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ کیلیے بھارت میں موجود ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں پھنسی ہوئی ہیں۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم چارٹرڈ فلائٹ کے باوجود بھارت سے روانہ نہ ہوسکی، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویسٹ انڈیز کرکٹ کے ساتھ مشاورت کے بعد ٹیم کے لیے چارٹرڈ فلائٹ کے انتظامات کیے تھے۔کہا جارہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے چارٹرڈ فلائٹ کے لیے ایئر ٹریفک کی اجازت تاحال نہ مل سکی، ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی بھارت میں پھنسنے پر تنگ آچکے ہیں۔شرفین ردرفورڈ نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ میں تنگ آچکا ہوں، میں اب گھر جانا چاہتا ہوں، اس سے قبل ٹیم کے کوچ ڈیرن سیمی بھی بھارت سے گھر جانے کا بیان دے چکے ہیں۔جنوبی افریقا کی ٹیم بھی ویسٹ انڈیز کے ساتھ بھارت میں پھنسی ہوئی ہے، دونوں ٹیموں کی روانگی کی تفصیلات کا ابھی تک انتظار ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کے درمیان 15 مارچ سے 5 ٹی 20 میچز کی سیریز شیڈولڈ ہے، جنوبی افریقہ کے باقی اسکواڈ ممبرز کے روانگی ابھی تک کنفرم نہ ہوسکی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button