تازہ ترین
سر سبز گلگت بلتستان مہم کے تحت گلگت پریس کلب میں محکمہ زراعت کی جانب سے پھلدار درخت تقسیم امن خراب کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم، ریاستی رٹ ہر صورت برقرار رکھی جائے گی، گورنرمہدی شا... گلگت بلتستان کے عوام کیلئے سولر پینل تقسیم کا منصوبہ شہباز شریف کا خطے کے عوام سے پرخلوص جذبوں کا عم... وائس چانسلرقراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کی زیر صدارت اکیڈمک پلاننگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی طلبہ کو معیاری اور جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، وا... اسسٹنٹ کمشنرگلگت کیپٹن (ر) عادل علی کا تحصیلدار ہیڈ کوارٹر، مجسٹریٹس اور بلدیہ پولیس فورس کے ہمراہ س... بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں، نگران وزیر داخلہ گلگت بلتستان نوپورہ بسین اور کارگاہ میں غیر قانونی مائننگ پر دفعہ 144 نافذ گلگت بلتستان میں درجہ حرارت معمول سے 5ڈگری زائد ریکارڈ،گلاف الرٹ جاری گلگت،نوپورہ بسین، کارگاہ میں غیر قانونی مائینگ پر تعزیرات پاکستان دفعہ 144کے تحت پابندی عائد
ضلع گلگت

سر سبز گلگت بلتستان مہم کے تحت گلگت پریس کلب میں محکمہ زراعت کی جانب سے پھلدار درخت تقسیم

 محکمہ زراعت گلگت کی جانب سے سرسبز گلگت بلتستان مہم کے سلسلے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں یونین آف جرنلسٹ کی صدر کرن قاسم کی سربراہی میں صحافیوں میں مختلف اقسام کے پھلدار درخت تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر صحافیوں کو سیب، بادام، لیموں، اخروٹ اور خوبانی کے پودے دیے گئے تاکہ وہ نہ صرف ماحولیاتی تحفظ میں اپنا کردار ادا کریں بلکہ زراعت کے فروغ کے پیغام کو عام کریں۔تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے صدر یونین آف جرنلسٹ کرن قاسم اور دیگر صحافیوں نے محکمہ زراعت کے اس اقدام کو سراہا۔ انہوں کہا کہ گلگت بلتستان کی خوبصورتی اور ماحول کو بچانے کے لیے شجرکاری وقت کی اہم ضرورت ہے۔ صحافیوں نے عوام سے اپیل کی کہ "ہر سرسبز گلگت بلتستان ” کے نعرے کو عملی جامہ پہناتے ہوئے ہر شہری کو چاہیے کہ وہ اپنی استطاعت کے مطابق زیادہ سے زیادہ درخت لگائے تاکہ آنے والی نسلوں کو ایک سرسبز اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button