تازہ ترین
سر سبز گلگت بلتستان مہم کے تحت گلگت پریس کلب میں محکمہ زراعت کی جانب سے پھلدار درخت تقسیم امن خراب کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم، ریاستی رٹ ہر صورت برقرار رکھی جائے گی، گورنرمہدی شا... گلگت بلتستان کے عوام کیلئے سولر پینل تقسیم کا منصوبہ شہباز شریف کا خطے کے عوام سے پرخلوص جذبوں کا عم... وائس چانسلرقراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کی زیر صدارت اکیڈمک پلاننگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی طلبہ کو معیاری اور جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، وا... اسسٹنٹ کمشنرگلگت کیپٹن (ر) عادل علی کا تحصیلدار ہیڈ کوارٹر، مجسٹریٹس اور بلدیہ پولیس فورس کے ہمراہ س... بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں، نگران وزیر داخلہ گلگت بلتستان نوپورہ بسین اور کارگاہ میں غیر قانونی مائننگ پر دفعہ 144 نافذ گلگت بلتستان میں درجہ حرارت معمول سے 5ڈگری زائد ریکارڈ،گلاف الرٹ جاری گلگت،نوپورہ بسین، کارگاہ میں غیر قانونی مائینگ پر تعزیرات پاکستان دفعہ 144کے تحت پابندی عائد
ضلع گلگت

امن خراب کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم، ریاستی رٹ ہر صورت برقرار رکھی جائے گی، گورنرمہدی شاہ

گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے گلگت بلتستان میں حالیہ صورتحال کے تناظر میں صوبائی نگران حکومت کو ہدایت کی ہے کہ حالات خراب کرنے والے عناصر کے خلاف مؤثر اور فیصلہ کن کارروائی عمل میں لائی جائے ،قانون ہاتھ میں لینے والوں کی نشاندہی کرکے ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے تاکہ خطے میں امن و امان کی فضا ہر صورت برقرار رکھی جا سکے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان ایک پُرامن خطہ ہے اور کسی کو بھی امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے اور پُرامن ماحول کے قیام کے لیے تمام ضروری اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔

گورنر کا کہنا تھا کہ ریاستی رٹ ہر حال میں قائم رکھی جائے گی اور امن دشمن سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔گورنر مہدی شاہ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں، ایک دوسرے کے فرقہ وارانہ عقائد کا احترام کریں اور بالخصوص سوشل میڈیا پر ایسا کوئی مواد شیئر کرنے سے گریز کریں جس سے کسی بھی مکتبہ فکر کی دل آزاری ہو یا معاشرے میں انتشار پھیلے۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ گلگت بلتستان میں پائیدار امن، بھائی چارے اور ہم آہنگی کے فروغ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات جاری رکھے جائیں گے تاکہ خطے کی ترقی اور خوشحالی کا سفر بلا تعطل جاری رہ سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button