تازہ ترین
سر سبز گلگت بلتستان مہم کے تحت گلگت پریس کلب میں محکمہ زراعت کی جانب سے پھلدار درخت تقسیم امن خراب کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم، ریاستی رٹ ہر صورت برقرار رکھی جائے گی، گورنرمہدی شا... گلگت بلتستان کے عوام کیلئے سولر پینل تقسیم کا منصوبہ شہباز شریف کا خطے کے عوام سے پرخلوص جذبوں کا عم... وائس چانسلرقراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کی زیر صدارت اکیڈمک پلاننگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی طلبہ کو معیاری اور جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، وا... اسسٹنٹ کمشنرگلگت کیپٹن (ر) عادل علی کا تحصیلدار ہیڈ کوارٹر، مجسٹریٹس اور بلدیہ پولیس فورس کے ہمراہ س... بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں، نگران وزیر داخلہ گلگت بلتستان نوپورہ بسین اور کارگاہ میں غیر قانونی مائننگ پر دفعہ 144 نافذ گلگت بلتستان میں درجہ حرارت معمول سے 5ڈگری زائد ریکارڈ،گلاف الرٹ جاری گلگت،نوپورہ بسین، کارگاہ میں غیر قانونی مائینگ پر تعزیرات پاکستان دفعہ 144کے تحت پابندی عائد
ضلع گلگت

گلگت بلتستان کے عوام کیلئے سولر پینل تقسیم کا منصوبہ شہباز شریف کا خطے کے عوام سے پرخلوص جذبوں کا عملی اظہار ہے ،حافظ حفیظ الرحمن

سابق وزیر اعلی و صدر مسلم لیگ ن گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کیلئے سولر پینل تقسیم کا منصوبہ شہباز شریف کا گلگت بلتستان کے عوام سے پرخلوص جذبوں کا عملی اظہار ہے اس میگا عوامی منصوبے کی کامیابی اور شفاف تقسیم کیلئے اداروں اور مسلم لیگ ن کی ضلعی زمہ داران کی اولین زمہ داری عائد ہوتی ہے۔گلگت بلتستان میں بدترین لوڈ شیڈنگ اور انٹرنیٹ کی سہولیات کی فقدان اور دور دراز علاقوں کی صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے سولر پینل کی تقسیم کیلئے درخواستوں کی آن لائن اور دستی حصولی کی آخری تاریخ میں 15دن کی توسیع کی جائے تاکہ گلگت بلتستان کے عوام شہباز شریف کے اس تحفے سے زیادہ زیادہ فائیدہ اٹھا سکیں ،یہ میگا منصوبہ عوامی فلاح کا منصوبہ ہے اس منصوبے کی تکمیل سے گلگت بلتستان کے عوام کو بجلی کی بنیادی سہولت کی فراہمی کو ایک جدید طریقہ فراہم کرنا ہے ،اس عوامی فلاحی منصوبے کی موثر نگرانی اور بیوروکریسی کے قانونی الجھا میں آسانی پیدا کرنے کیلئے مسلم لیگ ن کے تمام اضلاع کی ضلعی زمہ داران کو اس عوامی فلاحی منصوبے کی نگرانی وقت کی اہم ضرورت ہے،مسلم لیگ (ن) کے تمام اضلاع کے ذمہ داران اس عوامی زمہ داری کو بھرپور طریقے سے ادا کریں گے۔انہوںنے کہا کہ گلگت بلتستان سے بدترین لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہاک ہ مسلم لیگ ن 70 سال سے حل طلب اس مسلئے کے فوری حل کیلئے 100 میگا واٹ سولر کا اجتماعی منصوبہ اور 58 میگاواٹ کا انفرادی منصوبہ اس کا عملی ثبوت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی سابق اور موجودہ وفاقی حکومت کے بجلی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے ریجنیل گریڈ اور بڑے بجلی کے منصوبوں پر بھی کام جاری ہے ۔امید ہے آنے والے چند سالوں میں 70 سالہ اس پرانے قومی مسلئے کے حل طرف بڑی پیش قدمی عوام کو واضح نظر آئے گی اور پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان سے اندھیروں کے خاتمے کا خواب حقیقت میں بدل دے گی اور تمام منفی اور خودساختہ پر پگنڈوں کا جواب عوامی خدمات اور عملی کارکردگی سے دیں گے اور گلگت بلتستان کے عوام کے اعتماد سے پہلے سے بڑھ کے عوامی خدمات کی ایک نئی تاریخ رقم کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button