تازہ ترین
سر سبز گلگت بلتستان مہم کے تحت گلگت پریس کلب میں محکمہ زراعت کی جانب سے پھلدار درخت تقسیم امن خراب کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم، ریاستی رٹ ہر صورت برقرار رکھی جائے گی، گورنرمہدی شا... گلگت بلتستان کے عوام کیلئے سولر پینل تقسیم کا منصوبہ شہباز شریف کا خطے کے عوام سے پرخلوص جذبوں کا عم... وائس چانسلرقراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کی زیر صدارت اکیڈمک پلاننگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی طلبہ کو معیاری اور جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، وا... اسسٹنٹ کمشنرگلگت کیپٹن (ر) عادل علی کا تحصیلدار ہیڈ کوارٹر، مجسٹریٹس اور بلدیہ پولیس فورس کے ہمراہ س... بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں، نگران وزیر داخلہ گلگت بلتستان نوپورہ بسین اور کارگاہ میں غیر قانونی مائننگ پر دفعہ 144 نافذ گلگت بلتستان میں درجہ حرارت معمول سے 5ڈگری زائد ریکارڈ،گلاف الرٹ جاری گلگت،نوپورہ بسین، کارگاہ میں غیر قانونی مائینگ پر تعزیرات پاکستان دفعہ 144کے تحت پابندی عائد
ضلع گلگت

وائس چانسلرقراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کی زیر صدارت اکیڈمک پلاننگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کی زیر صدارت اکیڈمک پلاننگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس منعقدہوا۔ اجلاس میں ڈینز، ڈائریکٹر ز اور مختلف شعبہ جات کے سربراہان نے شرکت کی اور وائس چانسلر کے ہمراہ اہم اکیڈمک امور کا جامع جائزہ لیاجن میں جاری سمسٹر بہار کے پروموشنز اور رجسٹریشن کے عمل، بہار 2026 سمسٹر کے لیے تفصیلی اکیڈمک پلاننگ اور تیاریاں، فرسٹ سمسٹرکے طلبہ کے امتحانات کے انتظامات اور شیڈولنگ، بی ایس پانچواں سمسٹر کے داخلے کی موجودہ صورتحال اور پیش رفت شامل تھی۔ان امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کا بنیادی مقصد یونیورسٹی میں ہموار اکیڈمک آپریشنز کو یقینی بنانا، طلبہ کی بروقت رجسٹریشن، امتحانات کا موثر انعقاد اور بڑھتے ہوئےداخلہ کو دیکھتے ہوئے داخلہ کے عمل کو مزید بہتر بنانا تھا۔

اجلاس کے دوران پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے بدلتی ہوئی تعلیمی ضروریات کے مطابق یونیورسٹی کی سرگرمیوں کو ہم آہنگ کرنے کے لیے اسٹریٹجک پلاننگ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے تمام شعبہ جات کو ہدایات دیں کہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کو فوری طور پر نافذ کیا جائے تاکہ سمسٹر کے شیڈولز کی بلا روک ٹوک تکمیل ممکن ہو سکے۔وائس چانسلر نے مزید کہاکہ سمسٹر بہار 2026 کے شروع ہونے کے ساتھ یہ فعال اکیڈمک پلاننگ اجلاس جامعہ قراقرم کی تدریس، سیکھنے اور انتظامی کارکردگی میں برتری کے عزم کی عکاسی ہےجس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button