ضلع گلگت
اسسٹنٹ کمشنرگلگت کیپٹن (ر) عادل علی کا تحصیلدار ہیڈ کوارٹر، مجسٹریٹس اور بلدیہ پولیس فورس کے ہمراہ سبزی اور فروٹ منڈیوں کا اچانک دورہ

اسسٹنٹ کمشنر/چیئرمین پرائس کنٹرول گلگت کیپٹن (ر) عادل علی نے تحصیلدار ہیڈ کوارٹر، مجسٹریٹس اور بلدیہ پولیس فورس کے ہمراہ سوموار کے روز سبزی اور فروٹ منڈیوں کا اچانک دورہ کرکے کریک ڈاؤن کیا۔
چھاپہ مار کارروائی کے دوران سرکاری نرخنامے کا تفصیلی معائنہ کیا گیا جبکہ پنجاب سے لائے گئے سبزی و فروٹ سٹاک کی بیلٹی بھی چیک کی گئی۔











