ضلع گلگت
گلگت بلتستان میں درجہ حرارت معمول سے 5ڈگری زائد ریکارڈ،گلاف الرٹ جاری

شمالی علاقوں میں درجہ حرارت بڑھنے سے گلیشئر پگھلنے میں تیزی اور گلاف پھٹنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان میں دن کے درجہ حرارت 3سے 5ڈگری معمول سے زائد ریکارڈ کئے گئے، رات کے درجہ حرارت معمول سے 1 تا 3 ڈگری سینٹی گریڈزائد ریکارڈ کیا گیا۔بڑھتے درجہ حرارت کی بنا پر گلگت ،غذر، بونجی، ہنزہ ،استور، چلاس میں گلاف پھٹنے کا خدشہ بڑھ رہا ہے جس پر الرٹ جاری کردیا گیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق بڑھتے درجہ حرارت، گلیشیر پگھلنے کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔











