ماہ صیام میں شہریوں کو سستی اور معیاری اشیا خوردنوش کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے،اسسٹنٹ کمشنرگلگت

اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن (ر)عادل علی نے کہاہے کہ ماہ صیام میں شہریوں کو سستی اور معیاری اشیا خوردنوش کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے،رمضان المبارک کے دوران ذخیرہ اندوزوں ، اور گرانفروشوں کے خلاف بلا تفریق روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں کی جائیں گی ، شہریوں کی سہولت کیلئے شہر میں 40بچت کونٹرز قائم کئے گئے ہیں ضرورت پڑنے پر مزید کاؤنٹرز بھی قائم کئے جائیں گے تاکہ روزہ داروں کو مناسب نرخناموں پر اشیا حاصل کرنے میں مدد مل سکے ۔
اسسٹنٹ کمشنر نے شہریوں سے درخواست کی کہ ضلعی انتظامیہ کے جانب سے قائم شکایات سیل پر اپنی شکایات درج کروادیں تاکہ کاروائی کی جاسکے ۔ بعد ازاں اسسٹنٹ کشمنر نے تاجروں پر زور دیا کہ وہ حلال رزق کمائیں، اور روزہ داروں کو معقول نرخوں پر اشیا فراہم کریںں .انہوں نے میونسپل فوڈ انسپکٹر اور مجسٹریٹس کو ہدایات دی کہ وہ روزانہ مارکیٹ کا معائینہ کریں ، اور ذخیرہ اندوزوں یا ملاوٹ مافیا کے خلاف سخت کارروائی کریں تاکہ رمضان المبارک میں عوام کو بھر پور ریلیف فراہم کیا جاسکے ۔











