تازہ ترین
گلگت میں دہشت گردی کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا گلگت ،حافظ حفیظ الرحمن نے الیکشن 2026 کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے گلگت بلتستان ،دیامر کے تھور نالے میں سرچ آپریشن ،18مشتبہ افراد گرفتار گلگت ،سیکیورٹی ہائی الرٹ ،پولیس و دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیئے پانڈیا کی آئی پی ایل میں بدترین کپتانی، تنقید کی زد میں آگئے گلگت بلتستان انتخابات: خواتین و ٹیکنوکریٹس نشستوں کیلئے ریٹرننگ اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران مقرر الیکشن کمیشن ،گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات ،اپیلوں کی سماعت کیلئے اپیلیٹ ٹربیونل کے قیام کا باقاعدہ ... گلگت ، الیکشن ایکٹ دفعات کے تحت خواتین ، ٹیکنوکریٹس کیلئے مختص نشستوں پر انتخابات کے انعقاد کیلئے آر... گلگت، میونسپل ٹیم کا چھاپہ ،بچوں کا ایکسپائری دودھ فروخت کرنے پر میڈیکل سٹور سیل گلگت بلتستان ، مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا اہم مشاورتی اجلاس،انتخابی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ لیا گیا
ضلع گلگت

جلال آباد میں طلباء اور یوتھ کے لیے فرسٹ ایڈ اور فائر سیفٹی ٹریننگ کا انعقاد

 ریسکیو 1122 گلگت کی جانب سے نواحی علاقہ جلال آباد میں گورنمنٹ بوائز سکول کے طلباء اور جلال آباد یوتھ کے لیے ابتدائی طبی امداد اور فائر سیفٹی سے متعلق خصوصی تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

تربیت کے دوران شرکاء کو ابتدائی طبی امداد،فائر سیفٹی اور آگ بجھانے کے جدید طریقے، فائر ایکسٹینگوشر کا درست استعمال،ایمرجنسی رسپانس کے اصول اور رسی کے ذریعے محفوظ انداز میں اترائی اور ریسکیو تکنیک کے حوالے سے عملی مشقیں کروائی گئیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے جانی و مالی نقصان کو کم سے کم کیا جا سکے۔شرکاء نے تربیتی سرگرمیوں میں بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور اس اقدام کو نہایت مفید اور وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button