تازہ ترین
گلگت بلتستان انتخابات: خواتین و ٹیکنوکریٹس نشستوں کیلئے ریٹرننگ اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران مقرر الیکشن کمیشن ،گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات ،اپیلوں کی سماعت کیلئے اپیلیٹ ٹربیونل کے قیام کا باقاعدہ ... گلگت ، الیکشن ایکٹ دفعات کے تحت خواتین ، ٹیکنوکریٹس کیلئے مختص نشستوں پر انتخابات کے انعقاد کیلئے آر... گلگت، میونسپل ٹیم کا چھاپہ ،بچوں کا ایکسپائری دودھ فروخت کرنے پر میڈیکل سٹور سیل گلگت بلتستان ، مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا اہم مشاورتی اجلاس،انتخابی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ لیا گیا گلگت بلتستان انتخابات کا نیا شیڈول جاری، پولنگ 7 جون کو ہوگی نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی چلاس میں پولیس پر حملہ کی شدید مذمت، رپورٹ طلب ے آئی یو اور محکمہ جنگلات کے درمیان معاہدے پر دستخط چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان نے عام انتخابات کے انعقاد کیلئے نیا انتخابی شیڈول جاری کردیا ،7 جون کو... گلگت ،ضلع دیامر پولیس پارٹی پر شرپسندوں کی فائرنگ ،3جوان شہید، ڈی ایس پی سمت4شدید زخمی
Uncategorizedضلع گلگت

گلگت بلتستان کمانڈر ایف سی این اے کا دیامر کا دورہ ،سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

گلگت بلتستان کمانڈر ایف سی این اے نے دیامر کا دورہ کرکے سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران کمانڈر ایف سی این اے نے تانگیر کا فضائی جائزہ لیا اور بوشیداس ایف ڈبلیو او کیمپ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر کمانڈر نے حالیہ دہشت گردی کے بزدلانہ واقعے میں شہید ہونے والے اہلکار کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

بعد ازاں کمانڈر نے اعلیٰ سطحی سیکیورٹی اجلاس کی صدارت کی جس میں دیامر اور کوہستان کے انتظامی امور اور سیکیورٹی اداروں کے اعلیٰ حکام نے خطے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر جامع بریفنگ دی۔ اس موقع پر کمانڈر نے واضح کیا کہ بو شیداس واقعے میں ملوث دہشت گرد اور انتہاپسند عناصر کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا اور دہشت گردی کا مکمل قلع قمع کیا جائے گا۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جو بھی دہشت گرد علاقے کے امن اور اہم ترقیاتی منصوبوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کریں گے، انہیں سخت اور فیصلہ کن انجام تک پہنچایا جائے گا۔ آخر میں کمانڈر ایف سی این اے نے عوام سے اپیل کی کہ وہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے مکمل خاتمے، پائیدار قیامِ امن اور ترقیاتی عمل کے تسلسل کے لیے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button