تازہ ترین
گلگت میں دہشت گردی کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا گلگت ،حافظ حفیظ الرحمن نے الیکشن 2026 کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے گلگت بلتستان ،دیامر کے تھور نالے میں سرچ آپریشن ،18مشتبہ افراد گرفتار گلگت ،سیکیورٹی ہائی الرٹ ،پولیس و دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیئے پانڈیا کی آئی پی ایل میں بدترین کپتانی، تنقید کی زد میں آگئے گلگت بلتستان انتخابات: خواتین و ٹیکنوکریٹس نشستوں کیلئے ریٹرننگ اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران مقرر الیکشن کمیشن ،گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات ،اپیلوں کی سماعت کیلئے اپیلیٹ ٹربیونل کے قیام کا باقاعدہ ... گلگت ، الیکشن ایکٹ دفعات کے تحت خواتین ، ٹیکنوکریٹس کیلئے مختص نشستوں پر انتخابات کے انعقاد کیلئے آر... گلگت، میونسپل ٹیم کا چھاپہ ،بچوں کا ایکسپائری دودھ فروخت کرنے پر میڈیکل سٹور سیل گلگت بلتستان ، مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا اہم مشاورتی اجلاس،انتخابی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ لیا گیا
پاکستان

ٹی 20 ورلڈ کپ: ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو آؤٹ کلاس کردیا

ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے 15ویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو 30 رنز سے شکست دے دی۔ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیے گئے 197 رنز کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم 19 اوورز میں 166 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔سیم کرن کی 43 رنز کی اننگز رائیگاں گئی، جیکب بیتھل 33 اور فل سالٹ 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

کپتان ہیری بروک 17 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، جوز بٹلر 21 رنز بناسکے، ٹام بینٹن 2 اور جیمی اوورٹن 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے گداکیش موتی نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، روسٹن چیز نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے اور انگلینڈ کو جیت کے لیے 197 رنز کا ہدف دیا تھا۔شرفین ردرفورڈ نے 42 گیندوں پر 76 رنز کی کیریئر بیسٹ اننگز کھیلی، روسٹن چیز نے 34 اور جیسن ہولڈر نے 33 رنز بنائے۔انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید اور جیمی اوورٹن نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button