تازہ ترین
گلگت میں دہشت گردی کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا گلگت ،حافظ حفیظ الرحمن نے الیکشن 2026 کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے گلگت بلتستان ،دیامر کے تھور نالے میں سرچ آپریشن ،18مشتبہ افراد گرفتار گلگت ،سیکیورٹی ہائی الرٹ ،پولیس و دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیئے پانڈیا کی آئی پی ایل میں بدترین کپتانی، تنقید کی زد میں آگئے گلگت بلتستان انتخابات: خواتین و ٹیکنوکریٹس نشستوں کیلئے ریٹرننگ اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران مقرر الیکشن کمیشن ،گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات ،اپیلوں کی سماعت کیلئے اپیلیٹ ٹربیونل کے قیام کا باقاعدہ ... گلگت ، الیکشن ایکٹ دفعات کے تحت خواتین ، ٹیکنوکریٹس کیلئے مختص نشستوں پر انتخابات کے انعقاد کیلئے آر... گلگت، میونسپل ٹیم کا چھاپہ ،بچوں کا ایکسپائری دودھ فروخت کرنے پر میڈیکل سٹور سیل گلگت بلتستان ، مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا اہم مشاورتی اجلاس،انتخابی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ لیا گیا
ضلع گلگت

سابق گورنر ، سابق وزیر اعلیٰ سمیت گلگت بلتستان کے سیاسی رہنمائوں کی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت

گلگت بلتستان کے سیاسی رہنمائوں نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔گلگت بلتستان کے سابق گورنر راجہ جلال، سابق وزیراعلی حاجی گلبرخان، سابق قائد حزب اختلاف کیپٹن(ر) شفیع،سابق وزرافاتح اللہ خان،حاجی شاہ بیگ،شمس اللہ حق،مولاناسلطان رئیس،سابق وزیردلشاد بانو نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

صدراستحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نیپارٹی میں شمولیت پرمفلرپہنائے، پارٹی میں شمولیت پر خیرمقدم کیا،اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی سیاست میں پہلی مرتبہ آئی پی پی شامل ہورہی ہے،استحکام پاکستان پارٹی گلگت بلتستان میں ترقی کیلئے بھرپور کام کریگی،آئی پی پی کا سب سے بڑا منشور ترقی،خوشحالی اورروزگارکی فراہمی ہے،مختلف جماعتوں کے ساتھ میرا رابطہ ہوا ہے،انشا اللہ جلد اسکی تفصیلات پیش کریں گے۔

عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ پوری پارٹی اپنے گلت بلتستان کے بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہوگی،پورے پاکستان سے ہمارے لوگ گلگت بلتستان کی الیکشن مہم میں شریک ہوں گے،گلگت بلتستان کے پاس اتنے ذرائع ہیں کہ وہ وفاق کی مدد کرسکے، گلگت بلتستان سے اربوں ڈالرصرف سیاحت سے آسکتے ہیں، ہم ٹول پلازوں سے اربوں روپے کما سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button