تازہ ترین
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی اسلام آباد کے علاقہ ترلائی کی امام بارگاہ میں دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذ... نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی اسلام آباد کی امام بارگاہ خدیجتہ الکبری میں دھماکے کی مذمت گلگت بلتستان ،عوام کیلئے مفت سولر پینلز سکیم ،محکمہ واٹر اینڈ پاور اور نیٹکو کے درمیان معاہدہ طے پاگ... حافظ حفیظ الرحمن کی ترلائی امام بارگاہ میں خود کش حملے کی مذمت ڈرائیورزاپنا ڈرائیونگ لائسنس ،گاڑی کے تمام قانونی کاغذات ہمہ وقت ساتھ رکھیں،صدر ڈرائیور یونین گلگت ب... حقِ خودارادیت کیلئے کشمیریوں کی جدوجہد ایک دن ضرور رنگ لائے گی،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حقِ خودارادیت کیلئے کشمیریوں کی جدوجہد ایک دن ضرور رنگ لائے گی،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حقِ خودارادیت کیلئے کشمیریوں کی جدوجہد ایک دن ضرور رنگ لائے گی،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان تنازعہ جموں و کشمیر کا حل جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی ضمانت ہے،نگران وزیراعلی گلگت بلتستان نیٹکو قومی ادارہ ،منافع بخش بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، جسٹس (ر)یار محمد
ضلع گلگت

گلگت بلتستان ،عوام کیلئے مفت سولر پینلز سکیم ،محکمہ واٹر اینڈ پاور اور نیٹکو کے درمیان معاہدہ طے پاگیا

 وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے عوام کیلئے مفت سولر پینلز سکیم کے باقاعدہ آغاز کے سلسلے میں محکمہ واٹر اینڈ پاور اور نیٹکو کے درمیان ایک باضابطہ معاہدہ طے پاگیا۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب محکمہ واٹر اینڈ پاور کے دفتر میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں سیکرٹری واٹر اینڈ پاور صفدر خان، نیٹکو کے منیجنگ ڈائریکٹر عثمان احمد، ایڈیشنل سیکرٹری زید، ڈائریکٹر پی ایم آر یو طلحہ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی سیکرٹری واٹر اینڈ پاور صفدر خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیراعظم پاکستان کی طرف سے تقریبا 60میگاواٹ صلاحیت پر مشتمل سولر پینلز سکیم گلگت بلتستان کے عوام کیلئے عظیم تحفہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس اسکیم کے تحت گھریلو صارفین کو 3 کلوواٹ، جبکہ تجارتی اداروں اور آئی ٹی فرمز کو 5 کلوواٹ سے 25 کلوواٹ تک کی صلاحیت کے سولر سسٹم مفت فراہم کیے جائیں گے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ درخواست دہندگان کو سولر پینلز مفت دیے جائیں گے، تاہم ٹرانسپورٹ، انورٹر اور بیٹریز کے اخراجات انہیں خود برداشت کرنے ہوں گے۔ عوام کے لیے سہولت کی غرض سے ایک آن لائن پورٹل قائم کیا گیا ہے، جہاں سے لوگ گھر بیٹھے درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔

درخواست فارم اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں دستیاب ہیں۔ اس کے علاہ جہاں انٹرنیٹ کی سہولت میسر نہیں یا جنہیں آن لائن درخواست دینے میں دشواری ہو، وہ متعلقہ ضلع کے ڈپٹی کمشنر یا اسسٹنٹ کمشنر کے دفاتر میں بروز پیر سے درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت ماحول دوست توانائی کو فروغ دینے کیلئے تقریبا 60 میگاواٹ کے سولر پینلز فراہم کیے جائیں گے۔

مکمل جائزے کے بعد، کل 1,47,873 سولر پینلز اہل درخواست دہندگان میں مفت تقسیم کیے جائیں گے۔ سیکرٹری واٹر اینڈ پاور نے واضح کیا کہ اس اسکیم میں صرف وہی صارفین شامل کیے جائیں گے جن کے بجلی کے بل بروقت ادا ہوں اور جن کا بجلی کا کنکشن قانونی ہو۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہر ضلع کے لیے آبادی کے تناسب سے کوٹا مقرر کیا گیا ہے۔ اگر کسی ضلع میں درخواستوں کی تعداد مقررہ تعداد سے زیادہ ہوئی، تو آن لائن قرعہ اندازی کے ذریعے مستفیدین کا انتخاب کیا جائے گا ۔

 Facebook Twitter

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button