تازہ ترین
نیٹکو قومی ادارہ ،منافع بخش بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، جسٹس (ر)یار محمد گلگت یوتھ کے مختلف صدور نے غیر قانونی شناختی کارڈ ، ڈومیسائل ،پاسپورٹ اجرا کی تحقیقات کیلئے نگران وز... گلگت کنوداس کلین ڈرنکنگ واٹر سپلائی منصوبہ 9سال سے مکمل نہ ہو سکا، لاگت 85 تک پہنچ گئی، عوام کا اظہا... (ن) لیگ گلگت بلتستان میں اہم پیشرفت، پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم گلگت میونسپل حدود میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، دکانیں، فٹ پاتھ اور چار دیواریاں ... چپورسن زلزلہ متاثرین کیلئے ونٹرائزڈ ٹینٹس، فوڈ پیکس اور امدادی سامان روانہ، سڑک ایمرجنسی بنیادوں پر ... گلگت بلتستان کی لیڈر شپ کی بھی کشمیری حریت یاسین ملک سے اظہاریکجہتی، پھانسی دیئے جانے کی کوششوں پراظ... ’بابر اعظم کو ناک آؤٹ میچ نہیں کھلانا چاہیے‘ بنگلادیشی بورڈ نے اہم اجلاس طلب کرلیا، بھارت جانے سے متعلق کھلاڑیوں سے رائے لی جائیگی ٹی 20 ورلڈ کپ: پی سی بی کا آئی سی سی کو خط، کی بنگلہ دیش کے موقف کی حمایت
ضلع گلگت

نیٹکو قومی ادارہ ،منافع بخش بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، جسٹس (ر)یار محمد

 نگران وزیر اعلی گلگت بلتستان جسٹس (ر)یار محمد نے کہا ہے کہ نیٹکو قومی ادارہ ہے ،منافع بخش بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، موجودہ ایم ڈی نیٹکو سے توقعات وابستہ ہیں کہ وہ اس ادارے کو درست سمت میں گامزن کریں گے۔

ایم ڈی نیٹکو کی جانب سے دی جانے والی محکمانہ بریفنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر اعلی نے کہا کہ نیٹکو کو ایک منافع بخش ادارہ بنانے کے لیے سیاسی مداخلت کا خاتمہ، کفایت شعاری اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اصلاحات ناگزیر ہیں۔نیٹکو کے آپریشنز کو آن لائن اور ادارے کو ڈیجیٹلائزکرنے کے اقدام قابل ستائش ہے، جس سے احتساب اور شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے گا۔نگران وزیر اعلی نے اس موقع پر ایم ڈی نیٹکو کو ادارے کی ورکشاپس کو اپ گریڈ کرنے اور دیگر اصلاحی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔نگران وزیر اعلی نے کہا کہ مسافروں کی جانب سے دورانِ سفر بسوں کے خراب ہونے سے متعلق سوشل میڈیا پر شکایات موصول ہو رہی ہیں، جس کو مدنظر رکھتے ہوئے بسوں کی فٹنس اور بروقت دیکھ بھال کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button