ضلع گلگت
(ن) لیگ گلگت بلتستان میں اہم پیشرفت، پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم

مسلم لیگ (ن)گلگت بلتستان کے تمام گروپس نے آپسی اختلافات ختم کرتے ہوئے آئندہ انتخابات میں متحد ہو کر آگے بڑھنے کا فیصلہ کر لیا۔پیر کو وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں حافظ حفیظ الرحمان گروپ اور اکبر تابان، محمد انور گروپ میں اتفاق ہو گیا۔انجینئر امیر مقام نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)ایک ہے، نواز شریف کی قیادت میں متحد ہو کر الیکشن لڑیں گے، پارٹی ٹکٹ میرٹ پر دیئے جائیں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اختلافات کا مکمل خاتمہ ہو چکا، میں خود کو گلگت بلتستان کی پارٹی ٹیم کا حصہ سمجھتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ حافظ حفیظ الرحمان ہم ایک صفحے پر ہیں اور نواز شریف کے وژن کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔جنرل سیکرٹری اکبر تابان نے کہا کہ ہمارے دل صاف ہیں، ہم مکمل اتفاق اور اتحاد کے ساتھ ایک ہیں۔










