تازہ ترین
نیٹکو قومی ادارہ ،منافع بخش بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، جسٹس (ر)یار محمد گلگت یوتھ کے مختلف صدور نے غیر قانونی شناختی کارڈ ، ڈومیسائل ،پاسپورٹ اجرا کی تحقیقات کیلئے نگران وز... گلگت کنوداس کلین ڈرنکنگ واٹر سپلائی منصوبہ 9سال سے مکمل نہ ہو سکا، لاگت 85 تک پہنچ گئی، عوام کا اظہا... (ن) لیگ گلگت بلتستان میں اہم پیشرفت، پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم گلگت میونسپل حدود میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، دکانیں، فٹ پاتھ اور چار دیواریاں ... چپورسن زلزلہ متاثرین کیلئے ونٹرائزڈ ٹینٹس، فوڈ پیکس اور امدادی سامان روانہ، سڑک ایمرجنسی بنیادوں پر ... گلگت بلتستان کی لیڈر شپ کی بھی کشمیری حریت یاسین ملک سے اظہاریکجہتی، پھانسی دیئے جانے کی کوششوں پراظ... ’بابر اعظم کو ناک آؤٹ میچ نہیں کھلانا چاہیے‘ بنگلادیشی بورڈ نے اہم اجلاس طلب کرلیا، بھارت جانے سے متعلق کھلاڑیوں سے رائے لی جائیگی ٹی 20 ورلڈ کپ: پی سی بی کا آئی سی سی کو خط، کی بنگلہ دیش کے موقف کی حمایت
ضلع گلگت

نگران وزیر صحت گلگت بلتستان کا شہید سیف الرحمان گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال گلگت کادورہ، طبی سہولیات پر اطمینان کا اظہار

نگران وزیر صحت گلگت بلتستان ڈاکٹر نیاز علی نےڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر مبشر اور ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر عبدالسلام کے ہمراہ شہید سیف الرحمان گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال گلگت کا دورہ کیا جہاں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فرمان اللّٰہ، جنرل سیکرٹری پی ایم اے ڈاکٹر عبد الحمید اور ہسپتال انتظامیہ نے ان کا پُرتپاک استقبال کیا۔

دورہ کے دوران وزیر صحت نے ایم آر آئی کے جاری ترقیاتی کام، ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ، ڈائلیسز یونٹ اور آئی ڈیپارٹمنٹ کا معائنہ کرتے ہوئے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا جبکہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فرمان اللّٰہ اور ڈی ایم ایس ڈاکٹر ایاز احمد نے ہسپتال میں دستیاب سہولیات، جاری منصوبوں اور درکار وسائل کے حوالے سے جامع بریفنگ دی۔ دورہ کے اختتام پر وزیر صحت ڈاکٹر نیاز علی نے ہسپتال کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ اور عملے کی کاوشوں کو سراہا اور عوام کو بہتر اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button