ضلع گلگت
گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں زلزلہ کے جھٹکے ، شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی

لگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں سوموار کی دوپہر زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی شدت 5.8 ریکٹر ریکارڈ کی گئی اور مرکز شمال مغربی کشمیر کے پہاڑی علاقے میں تھا جس کی گہرائی تقریباً 10 کلومیٹر تھی۔
زلزلہ کے جھٹکے گلگت، ہنزہ، نگران، غذر اور دیامر میں محسوس کیے گئے۔ اس دوران عوام گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ کی وجہ سے شاہراہ قراقرم گلگت گورو جگلوٹ کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہوگئی، مقامی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ محفوظ مقامات پر رہیں اورکسی طرح کی مشکل صورتحال میں 1122 یا متعلقہ اداروں سے رابطہ کریں۔










