تازہ ترین
نیٹکو قومی ادارہ ،منافع بخش بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، جسٹس (ر)یار محمد گلگت یوتھ کے مختلف صدور نے غیر قانونی شناختی کارڈ ، ڈومیسائل ،پاسپورٹ اجرا کی تحقیقات کیلئے نگران وز... گلگت کنوداس کلین ڈرنکنگ واٹر سپلائی منصوبہ 9سال سے مکمل نہ ہو سکا، لاگت 85 تک پہنچ گئی، عوام کا اظہا... (ن) لیگ گلگت بلتستان میں اہم پیشرفت، پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم گلگت میونسپل حدود میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، دکانیں، فٹ پاتھ اور چار دیواریاں ... چپورسن زلزلہ متاثرین کیلئے ونٹرائزڈ ٹینٹس، فوڈ پیکس اور امدادی سامان روانہ، سڑک ایمرجنسی بنیادوں پر ... گلگت بلتستان کی لیڈر شپ کی بھی کشمیری حریت یاسین ملک سے اظہاریکجہتی، پھانسی دیئے جانے کی کوششوں پراظ... ’بابر اعظم کو ناک آؤٹ میچ نہیں کھلانا چاہیے‘ بنگلادیشی بورڈ نے اہم اجلاس طلب کرلیا، بھارت جانے سے متعلق کھلاڑیوں سے رائے لی جائیگی ٹی 20 ورلڈ کپ: پی سی بی کا آئی سی سی کو خط، کی بنگلہ دیش کے موقف کی حمایت
ضلع گلگت

نگران وزیر داخلہ گلگت بلتستان کا مختلف تھانوں کا اچانک دورہ

 نگران وزیرِ داخلہ گلگت بلتستان ساجد علی بیگ نے گلگت شہر کے مختلف تھانوں کا اچانک دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے تھانوں کے انتظامی امور، سیکیورٹی انتظامات اور مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی رینج مرزا حسن بھی موجود تھے۔

مزید برآں وزیرِ داخلہ ساجد علی بیگ نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ دورانِ ناکہ بندی غیر قانونی اسلحہ لے کر گھومنے والے عناصر کے خلاف بلا تفریق سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے رات کے اوقات میں اسنوکر کلبز میں کم عمر لڑکوں کی موجودگی اور معاشرتی برائیوں خصوصا فحاشی اور منشیات فروشی میں ملوث افراد کے خلاف بلا امتیاز کریک ڈان کی ہدایت کی۔ اس کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت اور اشتعال انگیزی پھیلانے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی گئی۔ وزیرِ داخلہ نے واضح کیا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور معاشرے کو ہر قسم کی برائی سے پاک رکھنے کے لیے پولیس کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کرے گی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button