وزیرِ داخلہ گلگت بلتستان کا ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت ریجن کے ہمراہ ضلع گلگت کے مختلف تھانوں کا اچانک دورہ

وزیرِ داخلہ گلگت بلتستان ساجد علی بیگ نے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت ریجن راجہ مرزا حسن (پی ایس پی) کے ہمراہ ضلع گلگت کے مختلف تھانوں کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے انتظامی امور، سیکیورٹی صورتحال اور مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔وزیرِ داخلہ گلگت بلتستان نے ناکہ بندی کے دوران غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی۔
انہوں نے رات کے اوقات میں اسنوکر کلبز میں کم عمر لڑکوں کی موجودگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کے خلاف مؤثر اقدامات کی تاکید کی، جبکہ فحاشی اور منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن جاری رکھنے کی ہدایت بھی کی۔مزید برآں، وزیرِ داخلہ نے سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت اور اشتعال انگیزی پھیلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لانے اور امن و امان کے قیام کے لیے قانون کی عملداری ہر صورت یقینی بنانے پر زور دیا۔










