بی سی سی آئی نے تلک ورما کی جگہ حیران کن طور پر اسٹار پلیئر کو ٹیم کا حصہ بنالیا

بھارتی کرکٹ بورڈ نے کیویز کےخلاف شروع ہونے والی سیریز میں تلک ورما کی جگہ حیران کن طور پر اسٹار پلیئر کو ٹیم میں شامل کرلیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپوٹس کے مطابق بی سی سی آئی نے نیوزی لینڈ کے خلاف 5 میچوں کی سیریز کے لیے بھارتی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں دو بڑے اضافے ہوئے ہیں، 21 جنوری سے شروع ہونے سیریز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 سے قبل سوریہ کمار یادو کی الیون کےلیے آخری دو طرفہ سیریز ہوگی۔
سلیکشن کمیٹی نے زخمی تلک ورما کے متبادل کے طور پر شریاس آئیر کو پہلے تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کے لیے بھارتی اسکواڈ میں شامل کیا ہے، ج
اس کے علاوہ روی بشنوئی کو واشنگٹن سندر کے انجرڈ ہونے کے بعد متبادل کے طور پر بلایا گیا ہے، واشنگٹن سندر 11 جنوری کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے کے دوران پسلی کے نچلے حصے میں شدید تکلیف کا شکار ہوگئے تھے۔
واشنگٹن سندر کو سائیڈ اسٹرین کی تشخیص ہوئی ہے، انھیں مزید علاج اور بحالی کے لیے بی سی سی آئی سینٹر آف ایکسی لینس میں رپورٹ کرنے سے پہلے کچھ دن آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔نیوزی لینڈ سیریز کے لیے بھارتی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں سوریہ کمار یادیو (کپتان)، ابھیشیک شرما، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، شریاس آئیر، ہاردک پانڈیا، شیوم ڈوبے شامل ہیں۔اس کے علاوہ اکشر پٹیل (وائس کپتان)، رنکو سنگھ، جسپریت بمراہ، ہردیپ سنگھ، ہرشیت سنگھ، یرشد سنگھ، چکرورتی، ایشان کشن اور روی بشنوئی بھی ٹیم کا حصہ ہونگے۔












