تازہ ترین
نیٹکو قومی ادارہ ،منافع بخش بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، جسٹس (ر)یار محمد گلگت یوتھ کے مختلف صدور نے غیر قانونی شناختی کارڈ ، ڈومیسائل ،پاسپورٹ اجرا کی تحقیقات کیلئے نگران وز... گلگت کنوداس کلین ڈرنکنگ واٹر سپلائی منصوبہ 9سال سے مکمل نہ ہو سکا، لاگت 85 تک پہنچ گئی، عوام کا اظہا... (ن) لیگ گلگت بلتستان میں اہم پیشرفت، پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم گلگت میونسپل حدود میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، دکانیں، فٹ پاتھ اور چار دیواریاں ... چپورسن زلزلہ متاثرین کیلئے ونٹرائزڈ ٹینٹس، فوڈ پیکس اور امدادی سامان روانہ، سڑک ایمرجنسی بنیادوں پر ... گلگت بلتستان کی لیڈر شپ کی بھی کشمیری حریت یاسین ملک سے اظہاریکجہتی، پھانسی دیئے جانے کی کوششوں پراظ... ’بابر اعظم کو ناک آؤٹ میچ نہیں کھلانا چاہیے‘ بنگلادیشی بورڈ نے اہم اجلاس طلب کرلیا، بھارت جانے سے متعلق کھلاڑیوں سے رائے لی جائیگی ٹی 20 ورلڈ کپ: پی سی بی کا آئی سی سی کو خط، کی بنگلہ دیش کے موقف کی حمایت
پاکستان

بنگلادیشی کپتان کے بھارتی قائد سے ہاتھ نہ ملانے پر بی سی بی کا اہم بیان آگیا

ڈھاکا: بنگلادیشی کپتان کے بھارتی کپتان سے ہاتھ نہ ملانے پر بی سی بی کی جانب سے وضاحت سامنے آئی ہے اور اس عمل کی وجہ آشکار کی گئی ہے۔انڈر19 آئی سی سی ورلڈکپ میں ہاتھ نہ ملانے کا تنازع نیا رخ اختیار کرگیا ہے، بنگلہ کپتان نے ٹاس کے موقع پر بلیو شرٹس کے قائد سے ہاتھ نہیں ملایا تھا، بنگلادیشی بورڈ نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ آیوش مہاترے سے ہاتھ نہ ملانا ہمارے قائم مقام کپتان کی غلطی ہے۔

بی سی بی نے کہا کہ قائم مقام کپتان جواد ابرار کی توجہ کہیں اور تھی جس کی وجہ سے یہ ہوا، مستقل کپتان عزیزالحکیم طبیعت کی خرابی کے سبب میچ نہیں کھیل سکے۔ٹاس پر ہونے والے واقعے سے متعلق بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ ٹاس اور میچ کے بعد ہاتھ ملانا کھلاڑیوں کی ذمہ داری ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ انڈر 19 ورلڈکپ میں بھارت اور بنگلادیش کی ٹیمیں مدمقابل ہیں تاہم ٹاس کے موقع پر دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ہاتھ نہیں ملایا۔لیفٹ آرم فاسٹ بولرمستفیض الرحمٰن کو آئی پی ایل سے نکالنے پر بھارت اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ میں کشیدگی برقرار ہے جو بڑھتی جارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button