ضلع گلگت
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گلگت اسحاق حسین کی خصوصی ہدایات پر ضلعی پولیس گلگت نے منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کو مزید تیز کر دیا

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گلگت اسحاق حسین کی خصوصی ہدایات پر ضلعی پولیس گلگت نے منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کو مزید تیز کر دیا ہے۔
اس سلسلے میں ایس ڈی پی او سٹی سرکل گلگت خدیجہ طاہر کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ سٹی گلگت غلام محی الدین، اسسٹنٹ سب انسپکٹر ریحان اللہ اور پولیس نفری نے مخبرِ خاص کی اطلاع پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے کارروائی کے دوران ملزم ضیاء الرحمٰن ولد سرفراز احمد ساکن بسین گلگت کے قبضے سے 30 گرام آئس اور 210 گرام چرس برآمد کر لی۔ملزم کے خلاف تھانہ سٹی گلگت میں مقدمہ نمبر 08/026 بجرائم 9(1)3(a)، 9(2)2 ایکٹ منشیات کے تحت درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی










