تازہ ترین
نیٹکو قومی ادارہ ،منافع بخش بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، جسٹس (ر)یار محمد گلگت یوتھ کے مختلف صدور نے غیر قانونی شناختی کارڈ ، ڈومیسائل ،پاسپورٹ اجرا کی تحقیقات کیلئے نگران وز... گلگت کنوداس کلین ڈرنکنگ واٹر سپلائی منصوبہ 9سال سے مکمل نہ ہو سکا، لاگت 85 تک پہنچ گئی، عوام کا اظہا... (ن) لیگ گلگت بلتستان میں اہم پیشرفت، پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم گلگت میونسپل حدود میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، دکانیں، فٹ پاتھ اور چار دیواریاں ... چپورسن زلزلہ متاثرین کیلئے ونٹرائزڈ ٹینٹس، فوڈ پیکس اور امدادی سامان روانہ، سڑک ایمرجنسی بنیادوں پر ... گلگت بلتستان کی لیڈر شپ کی بھی کشمیری حریت یاسین ملک سے اظہاریکجہتی، پھانسی دیئے جانے کی کوششوں پراظ... ’بابر اعظم کو ناک آؤٹ میچ نہیں کھلانا چاہیے‘ بنگلادیشی بورڈ نے اہم اجلاس طلب کرلیا، بھارت جانے سے متعلق کھلاڑیوں سے رائے لی جائیگی ٹی 20 ورلڈ کپ: پی سی بی کا آئی سی سی کو خط، کی بنگلہ دیش کے موقف کی حمایت
ضلع گلگت

گلگت میں خراب موسمی صورتحال کا الرٹ جاری

ڈپٹی کمشنر / چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی ایم اے) گلگت کیپٹن (ر) عارف احمد نے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے پیش نظر ضلع گلگت کے لیے موسمی الرٹ جاری کر دیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 16 جنوری 2026 کی شام سے 23 جنوری 2026 کی صبح تک گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے، گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش اور درمیانی درجے کی برفباری کا امکان ہے۔ڈپٹی کمشنر گلگت نے خبردار کیا ہے کہ خراب موسمی حالات کے باعث سڑکوں کی بندش، پھسلن اور ٹریفک کی روانی میں خلل پیدا ہو سکتا ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودے گرنے کا خطرہ بھی موجود ہے۔عوام الناس کو ہدایت کی گئی ہے کہ خراب موسم کے دوران غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔

ناگزیر صورت میں سفر کے دوران ٹائر چین کا استعمال یقینی بنایا جائے۔بالخصوص خطرناک مقامات، گلیشیئرز کے اطراف اور کمزور انفراسٹرکچر والے علاقوں میں رہائش پذیر افراد کو خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر گلگت نے ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایکسین بی اینڈ آر مشینری اور عملے کو تیار رکھے، ریسکیو 1122 اسٹاف اور مشینری ہمہ وقت الرٹ رکھے، این ایچ اے مکمل تیاری یقینی بنائے، سی ایس او گلگت گندم کا کوٹہ بروقت بالائی علاقوں تک پہنچائے، جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز گلگت، دنیور اور جگلوٹ فیلڈ اسٹاف کو متحرک رکھیں۔انہوں نے ڈی ایچ او گلگت کو ڈاکٹرز، ایمبولینسز اور طبی عملے کی دستیابی یقینی بنانے اور اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان گلگت کو عوامی آگاہی کے لیے اس موسمی الرٹ کو بار بار نشر کرنے کی ہدایت بھی کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button