تازہ ترین
ضلع گلگت

ہیلتھ انڈومنٹ فنڈ کی بندش ،جان لیوا بیماریوں میں مبتلا گلگت بلتستان کے 300سے زائد مریض پریشانی میں

ہیلتھ انڈومنٹ فنڈ کی بندش کے باعث جان لیوا بیماریوں میں مبتلا گلگت بلتستان کے 300سے زائد مریض پریشانی میں مبتلا ہوگئے۔

دیامر یوتھ مومنٹ کا اس امر پر گہری تشویش اور شدید برہمی کا اظہار کیا ہے کہ گلگت بلتستان کے سنکڑوں مریض اس وقت پاکستان کے مختلف سرکاری و نجی ہسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں جن کا انحصار گلگت بلتستان ہلتھ انڈومنٹ فنڈ پر ہے . ایسے نازک اور کٹھن حالات میں انڈومنٹ فنڈ کی بندش ایک غیر انسانی اور ظالمانہ اقدام ہے جس کے باعث زیرِ علاج مریضوں کا علاج خطرے میں پڑ چکا ہے اور کئی خاندان شدید مالی و ذہنی دبا کا شکار ہیں ۔دیامر یوتھ موومنٹ نے ایک قرارداد کے ذریعے حکومتِ گلگت بلتستان اور متعلقہ حکام سے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ گلگت بلتستان حکومت انڈومنٹ فنڈ کو فوری طور پر بحال کرے۔ زیرِ علاج تمام مریضوں کے علاج معالجے کے اخراجات بلا تعطل ادا کیے جائیں ۔ مستقبل میں کسی بھی مریض کو علاج سے محروم نہ رکھنے کے لیے ایک مستقل اور شفاف پالیسی وضع کی جائے ۔ دیامر یوتھ موومنٹ نگران وزیر اعلی گلگت بلتستان جسٹس ر یار محمد سے پر زور مطالبہ کرتی ہے کہ درجہ بالا مطالبات پر فوری عملدرآمد کر کے زیر علاج مریضوں کی داد رسی کی جائے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button