تازہ ترین
ضلع گلگت

دیامر بھاشا ڈیم ملک کی خوشحالی کیلئے اہمیت کا حامل میگا پراجیکٹ ،منصوبے پر کام بلاتعطل جاری رکھنا ضروری ہے، جسٹس (ر) یار محمد

نگران وزیر اعلی گلگت بلتستان جسٹس (ر)یار محمد نے کہا ہے کہ دیامر بھاشا ڈیم ملک کی خوشحالی کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل میگا پروجیکٹ ،منصوبے پر کام بلاتعطل جاری رکھنا ضروری ہے ۔وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے دیامر بھاشا ڈیم کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے قائم منسٹرئل کمیٹی کے اجلاس میں نگران وزیر اعلی گلگت بلتستان جسٹس (ر)یار محمد نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی ۔اس موقع پر نگران وزیر اعلی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دیامر بھاشا ڈیم ملک کی خوشحالی کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل میگا پروجیکٹ ہے ایسے اہم منصوبے پر کام بلاتعطل اور بغیر رکاوٹ کے جاری رکھنا ضروری ہے دیامر کے عوام نے اس اہم منصوبے کیلئے ہمیشہ مثبت کردار اد اکیا ہے اور قربانیاں دی ہیں، متاثرین دیامر بھاشا ڈیم کے تحفظات کو وفاقی حکومت خصوصا وزیر اعظم پاکستان دلچسپی سے حل کرتے رہے ہیں جو کہ خوش آئند ہے ، ڈبل مسنگ چولہے کی ادائیگیاں قواعد و ضوابط اور میرٹ کے مطابق ہونی چاہئے تاکہ متاثرین کے جائز تحفظات کو دور کیا جاسکے۔اجلاس میں وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڈ، وفاقی وزیر آبی وسائل معین وٹو ، چیئرمین واپڈا ، چیف سیکریٹری گلگت بلتستان اور متعلقہ اعلی آفیسران شریک تھے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button