تازہ ترین
نیٹکو قومی ادارہ ،منافع بخش بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، جسٹس (ر)یار محمد گلگت یوتھ کے مختلف صدور نے غیر قانونی شناختی کارڈ ، ڈومیسائل ،پاسپورٹ اجرا کی تحقیقات کیلئے نگران وز... گلگت کنوداس کلین ڈرنکنگ واٹر سپلائی منصوبہ 9سال سے مکمل نہ ہو سکا، لاگت 85 تک پہنچ گئی، عوام کا اظہا... (ن) لیگ گلگت بلتستان میں اہم پیشرفت، پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم گلگت میونسپل حدود میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، دکانیں، فٹ پاتھ اور چار دیواریاں ... چپورسن زلزلہ متاثرین کیلئے ونٹرائزڈ ٹینٹس، فوڈ پیکس اور امدادی سامان روانہ، سڑک ایمرجنسی بنیادوں پر ... گلگت بلتستان کی لیڈر شپ کی بھی کشمیری حریت یاسین ملک سے اظہاریکجہتی، پھانسی دیئے جانے کی کوششوں پراظ... ’بابر اعظم کو ناک آؤٹ میچ نہیں کھلانا چاہیے‘ بنگلادیشی بورڈ نے اہم اجلاس طلب کرلیا، بھارت جانے سے متعلق کھلاڑیوں سے رائے لی جائیگی ٹی 20 ورلڈ کپ: پی سی بی کا آئی سی سی کو خط، کی بنگلہ دیش کے موقف کی حمایت
ضلع گلگت

ڈائریکٹوریٹ آف ہائر ایجوکیشن گلگت نامزدگی بورڈ کا اجلاس،گلگت بلتستان کوٹے پر رواں تعلیمی سال کیلئے 29نشستوں پر امیدواروں کی منظوری دیدی گئی

ڈائریکٹوریٹ آف ہائر ایجوکیشن گلگت نامزدگی بورڈ نے رواں تعلیمی سال کیلئے گلگت بلتستان کوٹے کے تحت خیبر پختونخواہ، سندھ، بلوچستان ،آزاد جموں و کشمیر میں مختص 29نشستوں پر امیدواروں کے انتخاب کی منظوری دیدی ۔ بدھ کو ڈائریکٹوریٹ آف ہائر ایجوکیشن سکوار، گلگت میں نامزدگی بورڈ کا اجلاس صوبائی نگراں وزیر تعلیم گلگت بلتستان بہادر علی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں نامزدگی بورڈ کے اراکین جن میں سیکریٹری ہائر، ٹیکنیکل و اسپیشل ایجوکیشن گلگت بلتستان فرید احمد، محکمہ صحت کے نمائندہ ڈپٹی سیکریٹری محمد اسحاق، ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن محمد عالم، ایڈیشنل ڈائریکٹر پلاننگ (ہائر، ٹیکنیکل و اسپیشل ایجوکیشن)محمد بلال، ڈپٹی سیکریٹری (ہائر ایجوکیشن)شمس الدین، ڈائریکٹر اکیڈمکس (سکولز)گلگت واجد علی ، ڈائریکٹر دیامر،استور ریجن (سکولز)فقیراللہ اور ڈائریکٹر بلتستان ریجن (سکولز)عبد الوہاب شامل تھے ۔سیکریٹری ہائر، ٹیکنیکل و اسپیشل ایجوکیشن نے بورڈ کو ایم بی بی ایس/بی ڈی ایس نامزدگی پالیسی کے ساتھ ساتھ داخلہ کے عمل کے حوالے سے حکومتِ پنجاب کے حالیہ فیصلوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ تفصیلی غور و خوض کے بعد نامزدگی بورڈ نے تعلیمی سال 2025-26ء کیلئے گلگت بلتستان کوٹے کے تحت خیبر پختونخواہ، سندھ، بلوچستان اور آزاد جموں و کشمیر میں مختص 29 نشستوں پر امیدواروں کے انتخاب کی منظوری دے دی ۔ صوبائی وزیرِ تعلیم بہادر علی نے بطور چیئرمین نامزدگی بورڈ، نامزدگی ٹیم کی محنت، لگن اور جامع غور و خوض کو سراہا اور اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ ایم بی بی ایس/بی ڈی ایس امیدواروں کے انتخاب کا عمل شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر مکمل کیا گیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button