تازہ ترین
نیٹکو قومی ادارہ ،منافع بخش بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، جسٹس (ر)یار محمد گلگت یوتھ کے مختلف صدور نے غیر قانونی شناختی کارڈ ، ڈومیسائل ،پاسپورٹ اجرا کی تحقیقات کیلئے نگران وز... گلگت کنوداس کلین ڈرنکنگ واٹر سپلائی منصوبہ 9سال سے مکمل نہ ہو سکا، لاگت 85 تک پہنچ گئی، عوام کا اظہا... (ن) لیگ گلگت بلتستان میں اہم پیشرفت، پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم گلگت میونسپل حدود میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، دکانیں، فٹ پاتھ اور چار دیواریاں ... چپورسن زلزلہ متاثرین کیلئے ونٹرائزڈ ٹینٹس، فوڈ پیکس اور امدادی سامان روانہ، سڑک ایمرجنسی بنیادوں پر ... گلگت بلتستان کی لیڈر شپ کی بھی کشمیری حریت یاسین ملک سے اظہاریکجہتی، پھانسی دیئے جانے کی کوششوں پراظ... ’بابر اعظم کو ناک آؤٹ میچ نہیں کھلانا چاہیے‘ بنگلادیشی بورڈ نے اہم اجلاس طلب کرلیا، بھارت جانے سے متعلق کھلاڑیوں سے رائے لی جائیگی ٹی 20 ورلڈ کپ: پی سی بی کا آئی سی سی کو خط، کی بنگلہ دیش کے موقف کی حمایت
پاکستان

لیونل میسی ریٹائرمنٹ کے بعد کیا کریں گے؟ بڑا انکشاف کردیا

ارجنٹائن: عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کے پوری دنیا میں چاہنے والے موجود ہیں، ریٹائرمنٹ کے بعد کیا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں؟ اس حوالے سے اپنے مداحوں کو آگاہ کیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لیونل میسی کا کہنا تھا کہ فٹبال سے ریٹائرمنٹ کے بعد وہ کوچ بننے کے بجائے کسی کلب کی ملکیت حاصل کرنا زیادہ پسند کریں گے، انہوں نے کہا کہ وہ خود کو کوچ کے کردار میں نہیں دیکھتے بلکہ کلب مینجمنٹ اور اسے ترقی دینے میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں۔میسی کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ اگر انہیں مختلف آپشنز میں سے انتخاب کرنا پڑا تو وہ کلب اونر بننا پسند کریں گے۔ وہ اپنا کلب بنانا چاہتے ہیں، جسے نچلی سطح سے شروع کر کے آگے بڑھایا جائے اور نوجوان کھلاڑیوں کو آگے آنے کے مواقع دیے جائیں تاکہ وہ ایک مضبوط اور اہم کلب کی شکل اختیار کر سکے۔

واضح رہے کہ میسی نے اکتوبر میں امریکی کلب انٹر میامی کے ساتھ 3 سالہ معاہدے میں توسیع کی تھی، جس کے تحت وہ 2028 کے سیزن تک کلب کے ساتھ منسلک رہیں گے۔ اس معاہدے میں مستقبل میں انٹر میامی میں اقلیتی شیئر ہولڈنگ کا آپشن بھی شامل ہے۔
میسی پہلے ہی یوراگوئے کے فورتھ ڈویژن کلب ڈیپورٹیوو ایل ایس ایم کے شریک مالک ہیں، جو ان کے قریبی دوست اور انٹر میامی کے ساتھی کھلاڑی لوئس سواریز کے ساتھ مل کر قائم کیا گیا ہے۔ اس کلب کا آغاز 2018 میں ہوا تھا اور اس وقت اس کے ممبرز کی تعداد 3 ہزار سے زائد بتائی جاتی ہے۔

فٹبال میدان میں بھی میسی کی کارکردگی اپنی مثال آپ ہے، انہوں نے رواں سیزن میں ایم ایل ایس گولڈن بوٹ جیتی، 29 گول اسکور کیے اور 19 اسسٹ فراہم کیں۔ اس طرح ان کے مجموعی گول کنٹری بیوشنز 48 رہے، جو لیگ ریکارڈ سے صرف ایک کم تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button