ضلع گلگت
گلگت بلتستان کے نگراں وزراء اور مشیروں نے عہدوں کا حلف اٹھالیا

گلگت بلتستان کے نگراں وزراء اور مشیروں نے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر احمد ایڈووکیٹ نے ارکان سے حلف لیا۔نگراں وزیراعلیٰ جی بی جسٹس (ر) یار محمد بھی تقریب میں موجود تھے۔
تقریب میں نگراں وزیر اعلی جسٹس (ر) یار محمد,چیف سیکرٹری گلگت بلتستان,ائی جی گلگت بلتستان سمیت اعلیٰ سرکاری حکام، معزز شخصیات اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔حلف برداری کے بعد نگراں کابینہ ارکان نے عہدے کا چارج سنبھال لیے۔ 14 رکنی نگراں کابینہ 12 وزراء اور خاتون سمیت 2 مشیروں پر مشتمل ہے۔










