تازہ ترین
نیٹکو قومی ادارہ ،منافع بخش بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، جسٹس (ر)یار محمد گلگت یوتھ کے مختلف صدور نے غیر قانونی شناختی کارڈ ، ڈومیسائل ،پاسپورٹ اجرا کی تحقیقات کیلئے نگران وز... گلگت کنوداس کلین ڈرنکنگ واٹر سپلائی منصوبہ 9سال سے مکمل نہ ہو سکا، لاگت 85 تک پہنچ گئی، عوام کا اظہا... (ن) لیگ گلگت بلتستان میں اہم پیشرفت، پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم گلگت میونسپل حدود میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، دکانیں، فٹ پاتھ اور چار دیواریاں ... چپورسن زلزلہ متاثرین کیلئے ونٹرائزڈ ٹینٹس، فوڈ پیکس اور امدادی سامان روانہ، سڑک ایمرجنسی بنیادوں پر ... گلگت بلتستان کی لیڈر شپ کی بھی کشمیری حریت یاسین ملک سے اظہاریکجہتی، پھانسی دیئے جانے کی کوششوں پراظ... ’بابر اعظم کو ناک آؤٹ میچ نہیں کھلانا چاہیے‘ بنگلادیشی بورڈ نے اہم اجلاس طلب کرلیا، بھارت جانے سے متعلق کھلاڑیوں سے رائے لی جائیگی ٹی 20 ورلڈ کپ: پی سی بی کا آئی سی سی کو خط، کی بنگلہ دیش کے موقف کی حمایت
ضلع گلگت

گلگت، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کا میونسپل سلاٹر ہاوس کھاری کا دورہ

سیکریٹری لوکل گورنمنٹ و چیئرمین جی بی لوکل کونسل بورڈ کاشف محمد علی کا میونسپل سلاٹر ہاوس کھاری کا دورہ کیا اور عوام کو صحت مند جانوروں کے گوشت کی فراہمی یقینی ،صفائی کا خیال رکھنے کی ہدایت کی۔تفصیلات کے مطابق سوموار کے روز سیکریٹری لوکل گورنمنٹ و چئیرمین جی بی لوکل کونسل بورڈ کاشف محمد علی نے چیف کوآرپوریشن آفیسر بلدیہ عظمی گلگت مدثر عالم اور دیگر آفیشلز کے ہمراہ میونسپل سلاٹر ہاوس کھاری بسین کا دورہ کیا۔دورہ کے موقع پر انہوں نے مزبحہ خانے مختلف پورشنوں کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ اس موقع پر میٹ انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق عالم نے سلاٹر ہاوس کے بارے تفصیلی بریفنگ دی ۔ ڈاکٹر نے بتایا کہ ہفتے میں 5 دن گوشت کرنے کی اجازت ہے ناغہ والے دن گوشت کرنے پر پابندی ہے پابندی کا مقصد مصنوعی قلت پہ قابو پانا ہے میٹ انسپکٹر نے چھوٹے بڑے جانوروں کے ذبح کرنے کے حوالے سے ضابطہ اخلاق کے بارے تفصیلی طور پر آگاہ کیا . اور ہفتہ وار گوشت کے سپلائی کیلئے شیڈول کے حوالے سیبتایا۔سیکریٹری نے سلاٹر ہاوس اور میٹ انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق عالم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مزید بہتری کیلئے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کو حفظان صحت کے عین اصولوں کے تحت صحت مند جانوروں کے گوشت کی فراہمی یقینی بنائیں ، بیمار جانوروں کو ذبحہ کرنے پر پابندی عائد کریں . صاف ستھرا اور صحت مند جانور کا گوشت شہریوں کا حق ہے اور ہماری زمہ داری ہے کہ ہم شہریوں کے صحت کا خیال رکھیں ، اور سلاٹنگ ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button