تازہ ترین
نیٹکو قومی ادارہ ،منافع بخش بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، جسٹس (ر)یار محمد گلگت یوتھ کے مختلف صدور نے غیر قانونی شناختی کارڈ ، ڈومیسائل ،پاسپورٹ اجرا کی تحقیقات کیلئے نگران وز... گلگت کنوداس کلین ڈرنکنگ واٹر سپلائی منصوبہ 9سال سے مکمل نہ ہو سکا، لاگت 85 تک پہنچ گئی، عوام کا اظہا... (ن) لیگ گلگت بلتستان میں اہم پیشرفت، پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم گلگت میونسپل حدود میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، دکانیں، فٹ پاتھ اور چار دیواریاں ... چپورسن زلزلہ متاثرین کیلئے ونٹرائزڈ ٹینٹس، فوڈ پیکس اور امدادی سامان روانہ، سڑک ایمرجنسی بنیادوں پر ... گلگت بلتستان کی لیڈر شپ کی بھی کشمیری حریت یاسین ملک سے اظہاریکجہتی، پھانسی دیئے جانے کی کوششوں پراظ... ’بابر اعظم کو ناک آؤٹ میچ نہیں کھلانا چاہیے‘ بنگلادیشی بورڈ نے اہم اجلاس طلب کرلیا، بھارت جانے سے متعلق کھلاڑیوں سے رائے لی جائیگی ٹی 20 ورلڈ کپ: پی سی بی کا آئی سی سی کو خط، کی بنگلہ دیش کے موقف کی حمایت
ضلع گلگت

گلگت: تھانہ ایئرپورٹ پولیس کی بڑی کارروائی، مختلف مقدمات میں مطلوب ملزم گرفتار، لاکھوں روپے مالیت کا مسروقہ سامان برآمد

 ضلعی پولیس گلگت نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران مختلف مقدمات میں مطلوب ملزم کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کا مسروقہ سامان برآمد کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ڈی پی او سٹی سرکل گلگت خدیجہ طاہر کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ ایئرپورٹ گلگت محمد آمین اور پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم صدام حسین ولد گلباز سکنہ کشروٹ گلگت کو گرفتار کیا۔ملزم تھانہ ایئرپورٹ گلگت میں درج مقدمات علت نمبر 128، 130، 133 اور 135/025 بجرائم 380 اور 457 تعزیراتِ پاکستان میں مطلوب تھا۔پولیس کے مطابق دورانِ تفتیش ملزم کے قبضے سے چار لاکھ روپے نقدی، تین عدد ایئر کنڈیشنرز، ایک لیپ ٹاپ، ایک ایل ای ڈی، مختلف زیورات اور دو عدد پستول برآمد کیے گئے، جن کی مجموعی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گلگت اسحاق حسین (پی ایس پی) نے تھانہ ایئرپورٹ پولیس کی اس کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے پولیس ٹیم کو شاباش دی اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کو مزید تیز اور مؤثر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔\378

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button