تازہ ترین
نیٹکو قومی ادارہ ،منافع بخش بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، جسٹس (ر)یار محمد گلگت یوتھ کے مختلف صدور نے غیر قانونی شناختی کارڈ ، ڈومیسائل ،پاسپورٹ اجرا کی تحقیقات کیلئے نگران وز... گلگت کنوداس کلین ڈرنکنگ واٹر سپلائی منصوبہ 9سال سے مکمل نہ ہو سکا، لاگت 85 تک پہنچ گئی، عوام کا اظہا... (ن) لیگ گلگت بلتستان میں اہم پیشرفت، پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم گلگت میونسپل حدود میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، دکانیں، فٹ پاتھ اور چار دیواریاں ... چپورسن زلزلہ متاثرین کیلئے ونٹرائزڈ ٹینٹس، فوڈ پیکس اور امدادی سامان روانہ، سڑک ایمرجنسی بنیادوں پر ... گلگت بلتستان کی لیڈر شپ کی بھی کشمیری حریت یاسین ملک سے اظہاریکجہتی، پھانسی دیئے جانے کی کوششوں پراظ... ’بابر اعظم کو ناک آؤٹ میچ نہیں کھلانا چاہیے‘ بنگلادیشی بورڈ نے اہم اجلاس طلب کرلیا، بھارت جانے سے متعلق کھلاڑیوں سے رائے لی جائیگی ٹی 20 ورلڈ کپ: پی سی بی کا آئی سی سی کو خط، کی بنگلہ دیش کے موقف کی حمایت
پاکستان

آئی سی سی T20 ورلڈ کپ: ایشیائی ملک نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے آغاز میں 39 دن رہ گئے ہیں میگا ایونٹ کے لیے ایشیائی ملک نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا آغاز 7 فروری سے بھارت اور سری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں ہو رہا ہے اور میگا ایونٹ میں ریکارڈ 20 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔گزشتہ روز انگلینڈ نے ٹورنامنٹ کے لیے سب سے پہلے اسکواڈ کا اعلان کیا تھا اور آج ایک اور ملک نے اپنے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ مغربی ایشیا کا سب سے بڑا ملک عمان ہے، جو ورلڈ کپ میں گروپ بی میں شامل ہے۔عمان جو اس سے قبل 2016، 2021 اور 2024 کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کر چکی ہے۔ 2026 کے ایڈیشن میں جتندر سنگھ کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔عمانی اسکواڈ میں ایشیا کپ 2025 کے اسٹار پرفارمر کلیم ثنا کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ تاہم آل راؤنڈر وسیم علی، کرن سونا والے اور جے اودھیڑا جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔ فاسٹ بولنگ کا شعبہ شفیق جان اور جیتن رامانندی سنبھالیں گے۔عمان کا 15 رکنی اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

جتندر سنگھ (کپتان)، وِنایک شکلا، محمد ندیم، شکیل احمد، حماد مرزا، وسیم علی، کرن سوناوالے، شاہ فیصل، ندیم خان، سفیان محمود، جے اودھیڑا، شفیق جان، آشش اودھیڑا، جیتن رامانندی، حسنین علی شاہ۔گروپ بی میں عمان کے ساتھ آسٹریلیا، سری لنکا اور زمبابوے شامل ہیں۔ عمانی ٹیم اپنا پہلا میچ 9 فروری کو زمبابوے کے خلاف کھیلے گی۔ٹورنامنٹ 7 فروری سے 8 مارچ تک کھیلا جائے گا۔ میگا ایونٹ میں شریک 20 ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر گروپ سے ٹاپ دو ٹیمیں سپر ایٹ مرحلے میں جگہ بنائیں گی۔ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کا افتتاحی میچ پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ اسی روز دفاعی چیمپئن اور میزبان بھارت ممبئی میں امریکا کے خلاف میدان میں اترے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button