تازہ ترین
نیٹکو قومی ادارہ ،منافع بخش بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، جسٹس (ر)یار محمد گلگت یوتھ کے مختلف صدور نے غیر قانونی شناختی کارڈ ، ڈومیسائل ،پاسپورٹ اجرا کی تحقیقات کیلئے نگران وز... گلگت کنوداس کلین ڈرنکنگ واٹر سپلائی منصوبہ 9سال سے مکمل نہ ہو سکا، لاگت 85 تک پہنچ گئی، عوام کا اظہا... (ن) لیگ گلگت بلتستان میں اہم پیشرفت، پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم گلگت میونسپل حدود میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، دکانیں، فٹ پاتھ اور چار دیواریاں ... چپورسن زلزلہ متاثرین کیلئے ونٹرائزڈ ٹینٹس، فوڈ پیکس اور امدادی سامان روانہ، سڑک ایمرجنسی بنیادوں پر ... گلگت بلتستان کی لیڈر شپ کی بھی کشمیری حریت یاسین ملک سے اظہاریکجہتی، پھانسی دیئے جانے کی کوششوں پراظ... ’بابر اعظم کو ناک آؤٹ میچ نہیں کھلانا چاہیے‘ بنگلادیشی بورڈ نے اہم اجلاس طلب کرلیا، بھارت جانے سے متعلق کھلاڑیوں سے رائے لی جائیگی ٹی 20 ورلڈ کپ: پی سی بی کا آئی سی سی کو خط، کی بنگلہ دیش کے موقف کی حمایت
پاکستان

پی سی بی نے شاہین آفریدی کو بگ بیش سے واپس بلالیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شاہین آفریدی کو گھٹنے کی تکلیف میں اضافے کے باعث بگ بیش لیگ سے واپس بلا لیا۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی فیلڈنگ میں گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹر شاہین آفریدی لاہور میں اپنا ری ہیب مکمل کریں گے۔شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ بگ بیش سیزن پورانہ کھیلنے کا دکھ ہے، برسبین ہیٹ کے فینز کا شکر گزار ہوں، امید ہے جلد برسبین کے فینز سے دوبارہ ملاقات ہوگی۔

واضح رہے کہ فاسٹ بولر کے گھٹنے کا ایم آر آئی کیا گیا ہے، جس میں ان کے گھٹنے کی انجری نوعیت بھی سامنے آگئی ہے۔لیفٹ آرم پیسر کے گھٹنے کے ایم آر آئی سے پتا چلا ہے کہ ان کی انجری شدید نوعیت کی نہیں ہے، شاہین ایک ہفتے آرام کے بعد بولنگ کرسکیں گے، انھیں بی بی ایل میں گھٹنے کی تکلیف ہوئی تھی۔بگ بیش لیگ کھیلنے کے دوران پاکستانی پیسر کی گھٹنے کی تکلیف سامنے آنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ اور ٹیم مینجمنٹ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔

آسٹریلوی لیگ میں برسبین ہیٹ کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی پیسر شاہین شاہ آفریدی فیلڈنگ کے دوران زخمی ہوئے تھے، وہ ایسے وقت میں انجرڈ ہوئے جب آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے انعقاد میں صرف ایک ماہ کا عرصہ باقی ہے۔قومی فاسٹ بولر ایڈیلیڈ اسٹرائیکر کے خلاف میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہوئے اور انھیں میدان چھوڑ کر واپس جانا پڑا تھا۔بگ بیش لیگ کی جانب سے ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی تھی جس میں شاہین کو لنگڑاتے ہوئے فیلڈ سے باہر جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button