تازہ ترین
نیٹکو قومی ادارہ ،منافع بخش بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، جسٹس (ر)یار محمد گلگت یوتھ کے مختلف صدور نے غیر قانونی شناختی کارڈ ، ڈومیسائل ،پاسپورٹ اجرا کی تحقیقات کیلئے نگران وز... گلگت کنوداس کلین ڈرنکنگ واٹر سپلائی منصوبہ 9سال سے مکمل نہ ہو سکا، لاگت 85 تک پہنچ گئی، عوام کا اظہا... (ن) لیگ گلگت بلتستان میں اہم پیشرفت، پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم گلگت میونسپل حدود میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، دکانیں، فٹ پاتھ اور چار دیواریاں ... چپورسن زلزلہ متاثرین کیلئے ونٹرائزڈ ٹینٹس، فوڈ پیکس اور امدادی سامان روانہ، سڑک ایمرجنسی بنیادوں پر ... گلگت بلتستان کی لیڈر شپ کی بھی کشمیری حریت یاسین ملک سے اظہاریکجہتی، پھانسی دیئے جانے کی کوششوں پراظ... ’بابر اعظم کو ناک آؤٹ میچ نہیں کھلانا چاہیے‘ بنگلادیشی بورڈ نے اہم اجلاس طلب کرلیا، بھارت جانے سے متعلق کھلاڑیوں سے رائے لی جائیگی ٹی 20 ورلڈ کپ: پی سی بی کا آئی سی سی کو خط، کی بنگلہ دیش کے موقف کی حمایت
پاکستان

وسیم اکرم پاکستان سپر لیگ کے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ سابق کپتان وسیم اکرم کو پاکستان سپر لیگ کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا گیا ہے، وسیم اکرم لیگ کیلئے فعال کردار ادا کریں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے بتایا کہ رواں سال ملتان سلطانز کو پی سی بی کی جانب سے خود آپریٹ کیا جائے گا جبکہ فرنچائز کے ہیڈ کے نام کا اعلان آئندہ 8 سے 10 دن میں کر دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے اختتام کے بعد ملتان سلطانز کی نیلامی کی جائے گی تاکہ فرنچائز کے مستقبل سے متعلق معاملات کو حتمی شکل دی جا سکے۔محسن نقوی کے مطابق پی ایس ایل میں دو نئی ٹیموں کی شمولیت کیلئے 10 پارٹیوں نے بڈنگ کے مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے جبکہ 8 جنوری کو دو نئی ٹیموں کو فروخت کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ علی ترین اگر چاہیں تو پی ایس ایل کی نئی ٹیم خرید سکتے ہیں۔ چیئرمین پی سی بی نے واضح کیا کہ جب نئی ٹیموں کے مالکان سامنے آ جائیں گے تب لیگ کی تاریخ کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کو 26 مارچ کے بجائے 23 مارچ سے شروع کرنے کی تجویز ہے اور تمام فرنچائزز کی رضامندی کی صورت میں یہی تاریخ فائنل کی جائے گی۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کے میڈیکل معاملات کیلئے بیرون ملک سے ڈاکٹر بلائے گئے ہیں، جبکہ انڈر 19 کرکٹرز کو پی سی بی خود سپورٹ کرے گا اور انہیں وظیفہ بھی دیا جائے گا۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ انڈر 19 اور شاہینز ٹیم پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ نوجوان کھلاڑیوں کو مستقبل کی بین الاقوامی کرکٹ کیلئے تیار کیا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button