تازہ ترین
ضلع گلگت

گلگت ،ادویات ، آکسیجن سلنڈر کرپشن کیس ،محکمہ صحت کے تین ملازمین سمیت یوٹیلیٹی میڈیکل سٹور پی ایچ کیو ملازم کو عمر قید سنا دی گئی

 اینٹی کرپشن کورٹ گلگت نے سرکاری ادویات اور آکسیجن سلنڈر کرپشن کیس میں جرم ثابت ہونے پر محکمہ صحت کے تین ملازمین سمیت یوٹیلیٹی میڈیکل اسٹور پی ایچ کیو ہسپتال کا ملازم کو عمر قید کی سزا جبکہ ٹھیکیدار کو نامزد نہ کرنے پر سابق ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا۔عدالت انسداد کرپشن کے جج محمود الحسن نے بسیں گلگت میں 30 بیڈ ہسپتال کو ملنے والی ادویات اور آکسیجن سلنڈرز کرپشن کیس میں قانونی تقاضے پورے ہونے پر محکمہ صحت گلگت کے ملازمین صابرحسین، محمدمیر اور زوالفقار عالم سمیت یوٹیلیٹی اسٹورز کا ملازم حسین عباس کو عمر قید کی سزا سناتے ہوئے ایک اور اہم کیس کا فیصلہ دے دیا، عدالت نے جرم ثابت ہونے پر کرپشن کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے سیکریٹری صحت کو حکم دیا کہ چوری کی ادویات خریدنے اور فروخت کرنے والے پی ایچ کیو ہسپتال کے یوٹیلیٹی میڈیکل اسٹور کا ٹینڈر منسوخ کرے عدالت نے سیکریٹری صحت کو بسین ہسپتال کی کمیٹی برائے خریداری کے خلاف بھی محکمانہ کارروائی کرنے کا بھی حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ محکمہ ہیلتھ کے نظام میں شفافیت لانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیلئے اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔نگر کے سرکاری ہسپتال میں کی گئی کرپشن سے متعلق عدالت کا فیصلہ آنے کے بعد بسین گلگت میں بھی اختیارات اور زمہ داریوں کا ناجائز استعمال سے متعلق ایک اور فیصلہ آنے سے کرپٹ پریکٹس میں ملوث عناصر کی بے چینی میں غیر معمولی اضافہ محسوس کیا جارہا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button