کے آئی یو شعبہ کیمسٹری کی دو ایم ایس سکالرز نے اپنی تھیسسزکا کامیابی کے ساتھ ڈیفنس دے کر اہم سنگ میل حاصل کرلیا

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کیشعبہ کیمسٹری کی دو ایم ایس سکالرز نے اپنی فائنل تھیسس کا کامیابی کے ساتھ ڈیفنس دے کر اہم تعلیمی سنگ میل حاصل کر لیا ہے۔شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق ڈیفنس سیشن میں ڈاکٹر سجاد علی ڈائریکٹر اکیڈمکس کے آئی یو،ڈاکٹر شاہنواز ڈپٹی گریجویٹ ایڈوائزر (ڈی جی ای)شعبہ کیمسٹری سمیت پروائزرز اور تھیسز دینے والے سکالرز موجود تھے ۔ڈیفنس سیشن میںسکالر کنیز فاطمہ نے اپنا تھیسس بعنوان‘‘ڈیولپمنٹ آف سی بک تھرونبیسڈ پروڈکٹس’’پیش کیا۔جس کی نگرانی ڈاکٹر شمشیر علی اسسٹنٹ پروفیسرشعبہ کیمسٹری قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نے کی۔ جبکہ پروفیسر ڈاکٹر اظہر رسو ل شعبہ کیمسٹری جی سی یونیورسٹی فیصل آباد نے بیرونی ممتحن کے طور پر خدمات انجام دیں۔
اپنی تحقیق میںسکالر کنیز فاطمہ نے قراقرم ریجن میں وافر مقدار میں دستیاب سی بک تھرون بیریز سے جدید سی بک تھرون انرجی پاؤڈر اور سی بک تھرون انرجی بار تیار کیے۔یہ پروڈکٹس ضروری غذائی اجزاء سے بھرپور ہیں جن میں نامیاتی تیزاب، وٹامنز (سی، اے، بی، ای اور کی) فینولک کمپاؤنڈز اور معدنیات شامل ہیں۔ تیار کردہ مصنوعات نے نمایاں اینٹی آکسیڈنٹ، اینٹی انفلیمیٹری، اینٹی بیکٹیریل، اینٹی کینسر اور اینٹی ایجنگ خصوصیات کا مظاہرہ کیا۔ جو انہیں ویلیو ایڈڈ فنکشنل فوڈ پروڈکٹس کے طور پر صحت کو بہتر بنانے اور مقامی معیشت کو فروغ دینے کی بڑی صلاحیت فراہم کرتی ہیں۔جبکہ دورسری سکالر شبنم زرین نے اپنا تھیسس بعنوان‘‘گرین سنتھیسس آف کاربن کوآنٹم ڈاٹس اینڈ دیئر بائیو ایکٹیویٹیز’’کا دفاع کیا۔ ان تحقیقی مقالے کی نگرانی ڈاکٹر اشتیاق حسین شعبہ کیمسٹری نے کی جبکہ پروفیسر ڈاکٹر محمد نوازشعبہ کیمسٹری یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد نے بیرونی ممتحن کے فرائض سر انجام دیے۔ان کی تحقیق ماحول دوست طریقوں سے کاربن کوآنٹم ڈاٹس کی تیاری پر مرکوز تھی اور ان کی حیاتیاتی سرگرمیوں اور بائیو میڈیسن اور نینو ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں ممکنہ اطلاقات کی تلاش کی گئی۔کامیاب ڈیفنس پر وائس چانسلر کے آئی یو پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ یہ کامیابیاںکے آئی یو شعبہ کیمسٹری میں جدید تحقیق کو فروغ دینے کی عزم کی عکاسی کرتی ہیں خاص طور پر گلگت بلتستان میں پائیدار ترقی کے لیے علاقائی وسائل جیسے سی بکتھرون کا استعمال۔وائس چانسلر نے سکالرز، سپروائزرز اور جائزہکمیٹی کو اس کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔











