تازہ ترین
ضلع گلگت

کے آئی یو اور شنجیانگ نرمل یونیورسٹی کے درمیان تحقیق اور علمی تبادلے کے معاہدے پر دستخط

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی (کے آئی یو) اور چین کی شنجیانگ نررمل یونیورسٹی (XJNU) کے درمیان اعلیٰ تعلیم، تحقیق، اور علمی تبادلے کے شعبوں میں تعاون مضبوط کرنے کے لیے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط ہو گئے۔گوادر پرو کے مطابق یہ مفاہمت نامہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطااللہ شاہ کی جانب سے کے آئی یو کی نمائندگی کرتے ہوئے اور شنجیانگ نرمل یونیورسٹی میں قدرتی جغرافیہ، سائنس اور ٹیکنالوجی ڈویڑن کے ڈائریکٹر پروفیسر یونگ ہوی وانگ کی جانب سے دستخط کیا گیا۔گوادر پرو کے مطابق ڈاکٹر شاہ نے اس شراکت داری کو علمی معیار میں اضافہ اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کی طرف ایک اہم قدم’’ قرار دیا۔گوادر پرو کے مطابق ایم او یو کے تحت دونوں یونیورسٹیاں پہاڑی خطرات، موسمی تبدیلی، اور متعلقہ سائنسی شعبوں میں مشترکہ تحقیقی منصوبوں کو فروغ دیں گی۔

اس معاہدے میں طلبہ اور اساتذہ کے تبادلے کے پروگرام، تربیتی ورکشاپس اور دیگر مشترکہ علمی سرگرمیاں بھی شامل ہیں۔گوادر پرو کے مطابق ڈاکٹر شاہ نے کہایہ شراکت داری کے آئی یو کے اساتذہ اور طلبہ کے لیے نئے مواقع پیدا کرے گی، یونیورسٹی کی تحقیقی صلاحیت میں اضافہ کرے گی اور پاکستان اور چین کے درمیان طویل المدتی تعلیمی اور ثقافتی تعلقات کو مزید گہرا کرے گی۔گوادر پرو کے مطابق دونوں اداروں کے سینئر تعلیمی حکام تقریب میں موجود تھے، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ معاہدے کے مؤثر نفاذ اور باہمی علمی ترقی کے لیے پرعزم ہیں۔گوادر پرو کے مطابق حالیہ برسوں میں اس نے چینی اعلیٰ تعلیمی اداروں کے ساتھ تعلقات کو بڑھایا ہے، جس میں علاقائی تعاون اورچین-پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک)کے ذریعے بھی شراکت شامل ہے۔ کے آئی یو نے شنجیانگ اور دیگر علاقوں کی یونیورسٹیوں کے ساتھ پہاڑی ماحولیاتی نظام، گلیشیئرز، ماحولیاتی تبدیلی، اور بلند پہاڑی علاقوں میں پائیدار ترقی سے متعلق تحقیق میں شراکت کی ہے۔گوادر پرو کے مطابق ان معاہدوں نے اساتذہ کی ترقی، مشترکہ کانفرنسیں، ثقافتی تبادلے، اور طلبہ کی تعلیمی مواقع کی حمایت کی ہے، جس سے کے آئی یو نے پاکستان کے شمالی علاقوں میں اہم علمی مرکز کے طور پر اپنی حیثیت مضبوط کی اور چینی اداروں کے ساتھ علمی تعلقات کو مزید مستحکم کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button