ضلع گلگت
شاہراہ قراقرم پرمختلف مقامات پرلینڈسلائیڈنگ ،قراقرم شاہراہ ٹریفک کیلئے بند ہوگئی

شاہراہ قراقرم پرمختلف مقامات پرلینڈسلائیڈنگ ،قراقرم شاہراہ ٹریفک کیلئے بند ہوگئی۔ شنس گورو گلگت کے مقام پر پہاڑی تودہ گرنے کے باعث روڈ مکمل طور پر بند ہو گئی، جس کے نتیجے میں چھوٹی بڑی گاڑیاں دونوں اطراف پھنس گئیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق پہاڑ سے بڑے پتھر اور ملبہ سڑک پر آ گرا، جس سے آمد و رفت ناممکن ہو گئی۔انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کو فوری طور پر اطلاع دے دی گئی ہیں۔منگل کے سہ پہر سڑک کھولنے کا کام شروع ہوگیا۔ عوام نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شاہراہ قراقرم پر سلائیڈ نگ والی مقامات پر بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنائی جائیںتاکہ سلائیڈنگ ،روڈبندش کی صورت میں فوری طور پر شاہراہ کو جلد از جلد بحال کیا جاسکے۔گلگت سے زرائع کے مطابق شاہراہ قراقرم سمیت شاہراہ بلتستان پربھی لینڈسلائیڈنگ ہوئی ہیںجس کی صفائی کا عمل تیزی سے جاری ہیں۔۔











