ڈھائی سالہ دورِ حکومت میں (ن)لیگ ،پیپلز پارٹی کے ادوار سے زیادہ ترقیاتی وعوامی فلاحی کام کئے ہیں ،حاجی گلبر خان

سابق وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کہا ہے کہ اپنے ڈھائی سالہ دورِ حکومت میں مسلم لیگ (ن)اور پاکستان پیپلز پارٹی کے پانچ سالہ ادوار سے زیادہ ترقیاتی اور عوامی فلاح و بہبود کے کام کئے ہیں ،آئندہ انتخابات میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر حصہ لیں گے۔اپنے گروپ میں شامل سابق وزراء کے ہمراہ پریس کلب گلگت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حاجی گلبر خان نے کہا کہ اس وقت میرے پاس 11الیکٹیبلز موجود ہیں جبکہ مزید 4الیکٹیبلز سے بات چیت جاری ہے، جو جلد حتمی شکل اختیار کر لے گی۔انہوں نے اعلان کیا کہ عنقریب اپنے سیاسی گروپ کا باقاعدہ اعلان کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے انتخابات کے بعد ہم حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہوں گے ، ہمارے بغیر گلگت بلتستان میں کوئی حکومت تشکیل نہیں پا سکے گی۔
انہوں نے کہا کہ عوام نے ان کے دورِ حکومت میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کو قریب سے دیکھا ہے اور اسی بنیاد پر عوام دوبارہ انہیں مینڈیٹ دیں گے۔انھوں نے اپنے دور میں تکمیل پانے والے چیدہ چیدہ کاموں کی تفصیل بناتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کا دیرینہ مطالبہ لینڈ ریفارم ایکٹ منظور کیا ،علاقے کے لوگوں کو درپیش گندم کی فراہمی کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کیا . دیامر بھاشا ڈیم جیسے بڑے پراجکٹ کو درپیش رکاوٹوں کو دور کیا . وزیر اعظم پاکستان سے اپیل کر کے گلگت بلتستان کیلئے 100 میگاواٹ سولر پاور پراجیکٹ منصوبہ منظور کرایا ،سوست باڈر پر تاجروں کے مسائل کا حل نکالا،گلگت بلتستان میں میڈیکل کالج کے قیام کا پی سی ون پاس کرایا،لائن ڈیپارٹمنٹ کے ہزاروں ملازمین کو 30فیصد ڈی آر اے دیا ،ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے 300ڈاکٹروں کو ایکٹ کے تحت مستقل کیا جبکہ ہیلتھ انڈومنت منڈ کو ڈیڑھ ارب کردیا،گلگت بلتستان کے تمام اساتذ کا ٹائم سکیل اور اپ گریڈیشن جیسے اہم مسئلے کو حل کیا،گلگت بلتستان کے صحافیوں کو دس کروڈ کا انڈومنٹ فنڈ دیا پاور ڈیپامنٹ کے ملازمین کو رسک الاونس دیا . ان کے علاوہ بھی ان کے دور حکومت میں کئی اہم کام مکمل ہو چکے ہیں ۔











